نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سُوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں ایک سینیئر وکیل نے مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو خط لکھ کر اس معاملے میں تفتیشی ٹیم کو مضبوط کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔ سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل اجے اگروال نے کہا کہ اس معاملے کے کئی پہلو سامنے آ رہے ہیں اور میڈیا بھی بے حد باریکی سے ہر پہلو پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اب تمام امیدیں سی بی آئی سے ہیں۔
Published: undefined
سینیئر وکیل اجے اگروال نے سی بی آئی کے ڈائریکٹر رشی کمار شکلا سے اس معاملے میں ذاتی طور پر نظر رکھنے کی گزارش کی ہے اور ان سے خود ممبئی جا کر اس معاملے کی نگرانی کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔
Published: undefined
سماجی تنظیم آل انڈیا سٹیزن سیلف ریسپیکٹ فیڈریشن کے چیئرمین اگروال نے کہا کہ اس معاملے کی تفتیش سے ممبئی میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والوں کا بھی پردہ فاش ہو سکتا ہے اور اس میں شامل کئی بڑے لوگوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
اس معاملے میں ملزمہ ریا چکروری کے بھائی شووِک چکرورتی اور سُوشانت کے گھر کے مینیجر سیمیول مِرانڈا سے نارکوٹکس کرائم بیورو نے پوچھ گچھ کی ہے۔ قبل ازیں ایڈوکیٹ نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کرکے سُوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے معاملے کو ممبئی پولیس سے سی بی آئی کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined