سورما بھوپالی کے نام سے مشہور مزاحیہ اداکار جگدیپ کو آج بعد نماز ظہر ممبئی واقع رحمت آباد قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس دوران جگدیپ کے دونوں بیٹے جاوید جعفری و نوید جعفری موجود تھے اور ساتھ ہی جگدیپ کے کچھ چاہنے والے لوگ بھی تھے جن کی آنکھیں نم نظر آ رہی تھیں۔ کورونا بحران کی وجہ سے کم تعداد میں ہی لوگ ان کے جنازہ میں شامل ہوئے اور جنازہ کو کندھا دیا، انہیں مصطفیٰ بازار واقع رحمت آباد شیعہ قبرستان میں دفن کیا گیا۔ جاوید جعفری و نوید جعفری اپنے والد کے انتقال سے کافی غمگین نظر آ رہے تھے جن کو جانی لیور دلاسہ دیتے ہوئے نظر آئے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جگدیپ کا اصل نام سید اشتیاق احمد جعفری تھا۔ ان کے تعلق سے کل ہند ادارہ تحفظ حسینیت کے صدر اور حیدری فیڈریشن کے جنرل سکریٹری ذوالفقار زیدی کے مطابق مرحوم مذہبی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے تھے۔ محرم مجالس میں بھی شریک ہوتے تھے اور 7محرم الحرام سے متواتر عزاداری میں شریک ہوتے تھے۔ مغل مسجد اور قیصر باغ کی مجالس میں بھی جگدیپ شریک ہوتے اور سبیلوں پر جاتے اورعطیات بھی دیتے تھے۔ چونکہ ان محافل میں ان کے پرستار بھی موجود رہتے تھے ،اس لیے احتیاطاً وہ چہرے پر رومال باندھ لیتے تھے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ جگدیپ گزشتہ شب 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، تین بیٹے اور بیٹیاں بھی ہیں۔ جاوید جعفری جہاں بالی ووڈ میں ایک بہترین اداکار کے طور پر پہچانے جاتے ہیں وہیں نوید جعفری ٹیلی ویژن پر سرگرم ہیں۔ جگدیپ کے انتقال کے بعد امیتابھ بچن، اجے دیوگن اور انل کپور جیسی شخصیتوں نے سوشل میڈیا پر اپنا افسوس ظاہر کیا اور اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined