سوشانت سنگھ راجپوت کی وسرا رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کے جسم میں کسی طرح کا زہر یا مشکوک کیمیکل نہیں پایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد وسرا کو ممبئی کے جے جے اسپتال میں تجزیہ کے لئے بھیجا گیا تھا۔ یہ رپورٹ منگل کی شام کو منظر عام پر آئی ہے۔
Published: 01 Jul 2020, 12:11 PM IST
رپورٹ میں کہا گیا، ’’موت سے پہلے کسی بھی جدوجہد کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔ ان کے ناخنوں سے کچھ نہیں ملا۔‘‘ سوشانت سنگھ کی فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ گزشتہ ہفتہ آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ سوشانت کی موت پھانسی کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کو پانچ ڈاکٹروں کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔ اس سے پہلے عارضی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی یہی کہا گیا تھا کہ سوشانت سنگھ کی موت پھانسی کے سبب دم گھٹنے سے ہوئی تھی۔
Published: 01 Jul 2020, 12:11 PM IST
ممبئی پولیس نے سوشانت سنگھ کی موت کی وجوہات کی ہر ایک زاویہ سے جانچ کر رہی ہے۔ سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملہ میں ان کی ساتھی اداکارہ سانگھی بھی اپنا بیان درج کرا چکی ہیں۔ سنجنا سانگھی نے سوشانت سنگھ کے ساتھ ’دل بیچارہ‘ میں اداکاری کی ہے۔ انہوں نے اپنا بیان منگل کی صبح باندرا پولیس تھانہ میں درج کرایا۔ اس معاملہ میں پولیس نے سوشانت کے اہل خانہ اور دوستوں سمیت 28 افراد کے بیانات درج کر لئے ہیں۔
Published: 01 Jul 2020, 12:11 PM IST
ایک پولیس افسر نے کہا، ’’پولیس سوشانت سنگھ کی خود کشی کی وجوہات کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ بھی پتہ لگایا جا رہا ہے کہ کیا پیشہ ورانہ رنجش یا کوئی انسان سوشانت کی ذہنی تناؤ والی حالت کا ذمہ دار تھا۔ پولیس نے اب تک جن لوگوں کی بیانات درج کئے ہیں ان میں اداکارہ ریا چکرورتی، کاسٹنگ ڈائریٹر مکیش چھابڑا اور یشراج فلمس کے کاسٹنگ ڈائریکٹر شانو شرما شامل ہیں۔
Published: 01 Jul 2020, 12:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Jul 2020, 12:11 PM IST