نئی دہلی: آل انڈیا شعیہ پرسنل لا بورڈ نے او ٹی ٹی (اوور دی ٹاپ) پلیٹ فارم نیٹ فلِکس اور ویب سیریز ’اے سوٹیبل بوائے‘ کی تخلیق کار اور ہدایت کار میرا نائر کو تعزیہ کی توہین کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ ویب سیریز کی ایک قسط میں تعزیہ کی دانستہ طور پر توہین کی منظر کشی کی گئی ہے۔
Published: undefined
ویب سیریز کی ایک قسط میں ایک نوجوان کی جانب سے نعزیہ کو دھکا دے کر توڑنے اور توہین کرنے کی منظر کشی کی گئی ہے۔ ہدایت کار میرا نائر کی ویب سیریز ’اے سوٹیبل بوائے‘ کو 23 اکتوبر 2020 کو نیٹ فلکس پر دستیاب کیا گیا تھا۔ اس میں معروف اداکارہ تبو نے بھی کام کیا ہے۔
Published: undefined
ہندی روزنامہ ’دینک جاگرن‘ کی رپورٹ کے مطابق آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے لیگل ونگ کے اتر پردیش کے صدر سید محمد حیدر رضوی نے نوٹس کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ تخلیق کار اور ہدایت کار میرا نائر اس منظر کو ویب سیریز سے ہٹا دیں اور عوامی سطح پر معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ ویب سیریز کی چوتھی قسط میں ایک سین میں جان بوجھ کر تعزیہ کی توہین کی گئی ہے۔ اس سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
Published: undefined
آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر اس منظر کو ہٹایا نہیں جاتا، نیز تخلیق کار اور ڈسٹری بیوٹر اس کے لیے عوامی معافی نہیں مانگتے ہیں تو ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 295A کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اس معاملے میں مداخلت کے نوٹس کی کاپی مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی اور مرکزی وزیر اطلاعات انوراگ ٹھاکر کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined