ٹیلی ویژن انڈسٹری کی جواں سال اداکارہ تُنیشا شرما نے پھانسی کے پھندے سے لٹک کر اپنی زندگی ختم کر لی اور اپنے پیچھے گھر والوں اور چاہنے والوں کو روتا ہوا چھوڑ دیا۔ وہ تو اس دنیا سے چلی گئیں، لیکن ان کی موت کے لیے کئی لوگ شیزان محمد خان کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ شیزان اس وقت پولیس کی گرفت میں ہیں اور لگاتار ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ حالانکہ دھیرے دھیرے کئی ایسے حقائق سامنے آ رہے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ تُنیشا کی موت سے شیزان خود بھی دلبرداشتہ ہیں اور انھوں نے اپنی ساتھی اداکارہ کی زندگی بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی تھی۔
Published: undefined
وسئی واقع ایف اینڈ بی اسپتال کے ڈاکٹر ہنی متل نے ایک ایسی بات بتائی ہے جس سے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ شیزان کس شدت کے ساتھ تُنیشا کو زندہ دیکھنا چاہتا تھا۔ ڈاکٹر ہنی نے اس وقت کی تفصیل بیان کی ہے جب تُنیشا شرما کو اسپتال لایا گیا تھا۔ ’مڈ ڈے‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ہنی متل نے بتایا کہ تُنیشا کو شیزان اور کچھ دیگر لوگ شام تقریباً 4.10 بجے لائے تھے۔ شیزان نے انھیں کسی بھی طرح تُنیشا کو بچانے کے لیے کہا تھا اور وہ زار و قطار روئے جا رہا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب اداکارہ کو اسپتال لایا گیا تو اس کا جسم ٹھنڈا پڑ چکا تھا اور اس کی آنکھوں میں بھی کوئی ہلچل نہیں تھی۔ ای سی جی جیسے کئی ٹیسٹ میں بھی فلیٹ لائن ہی دکھائی دی۔ بعد ازاں تُنیشا کو مردہ قرار دے دیا گیا تھا اور پولیس کو بھی اس کی اطلاع دی گئی تھی۔
Published: undefined
ڈاکٹر متل کا کہنا ہے کہ ’’شیزان خان وہاں دیر سے تھا اور لگاتار رو رہا تھا۔ وہ مجھ سے اسے بچانے کے لیے درخواست کر رہا تھا۔ لیکن جب تُنیشا کو اسپتال لایا گیا تو اس کی موت ہو چکی تھی۔‘‘ ڈاکٹر متل کی باتوں سے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ شیزان کو بھی تُنیشا کی خودکشی پر حیرانی تھی اور وہ چاہتا تھا کہ کسی بھی حال میں وہ مرنے سے بچ جائے۔ لیکن وہ تو اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی موت کی نیند سو چکی تھی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 27 دسمبر کو تُنیشا شرما کی موت کے بعد کی وہ آخری ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ شیزان کی گود میں تھی۔ دراصل شیزان اپنی گود میں تُنیشا شرما کو لیے اسپتال پہنچا تھا تاکہ وہ بچ سکے۔ اس کے ساتھ کچھ دیگر لوگ بھی ویڈیو میں نظر آ رہے ہیں۔ لیکن تُنیشا کی موت پہلے ہی ہو چکی تھی اس لیے ڈاکٹر کچھ نہیں کر سکے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے مشہور سیریل ’علی بابا: داستانِ کابل‘ میں شیزان خان اور تُنیشا شرما کا اہم کردار تھا اور دونوں کو شائقین ایک ساتھ بہت پسند کرتے تھے۔ تُنیشا محض 20 سال کی تھی اور بتایا جاتا ہے کہ وہ شیزان سے محبت کرتی تھی۔ شیزان بھی اسے پسند کرتا تھا لیکن کچھ دنوں پہلے مبینہ طور پر دونوں میں بریک اَپ ہو گیا تھا۔ شیزان پر الزام ہے کہ اس نے تُنیشا کے ساتھ دھوکہ کیا تھا اس لیے اداکارہ نے خودکشی جیسا قدم اٹھایا۔ شیزان سے پولیس کی پوچھ تاچھ جاری ہے اور کئی اہم باتیں بھی سامنے آئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined