شاہ رخ خان کی مقبولیت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اس عمر میں بھی وہ جواں سال اداکاروں کو زبردست ٹکر دے رہے ہیں۔ اس کی تازہ مثال خلیجی ممالک کا باکس آفس ریکارڈ ہے جس نے شاہ رخ کی بادشاہت کو ایک بار پھر ظاہر کر دیا ہے۔ دراصل شاہ رخ خان اب خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم دینے کے معاملے میں سرفہرست ہو گئے ہیں۔ انھوں نے پربھاس کو پیچھے چھوڑا جن کی فلم ’باہوبلی 2‘ نے گلف باکس آفس پر 86.12 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ کچھ سالوں کے بریک کے بعد 2023 میں کچھ بہترین فلموں کے ساتھ بڑے پردے پر نمودار ہوئے تھے۔ ان کی یکے بعد دیگرے تین فلمیں ریلیز ہوئی تھیں اور تینوں نے ہی باکس آفس پر کامیابی کے پرچم لہرائے تھے۔ سب سے پہلے فلم ’پٹھان‘ آئی، پھر ’جوان‘ نے کئی سارے ریکارڈ توڑ ڈالے، اور پھر ’ڈنکی‘ نے بھی فلم شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ ان تین فلموں میں ’جوان‘ اور ’پٹھان‘ نے گلف باکس آفس پر خوب کمائی کی۔
Published: undefined
باکس آفس ورلڈ وائیڈ کی ایکر پورٹ کے مطابق 2017 میں ریلیز ہوئی پربھاس کی فلم ’باہوبلی 2‘ نے خلیجی ممالک میں مجموعی طور پر 86.12 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی اور تب سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم بنی ہوئی تھی۔ لیکن اب شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ اور ’پٹھان‘ دونوں نے ہی کمائی کے معاملے میں ’باہوبلی 2‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلم ’جوان‘ نے گلف باکس آفس پر 147.86 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا ہے اور نمبر 1 مقام پر قابض ہو گئی ہے۔ دوسرے مقام پر ’پٹھان‘ ہے جس نے 118.61 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ ’باہوبلی 2‘ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے اور چوتھے نمبر پر سلمان خان کی ’بجرنگی بھائی جان‘ (78.85 کروڑ روپے) ہے۔ پانچواں مقام عامر خان کی فلم ’دنگل‘ (73.52 کروڑ روپے) کو حاصل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined