معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو گزشتہ ہفتہ سانس میں کچھ تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد علاج کے لئے اسپتال گئے تھے، وہاں سے انہوں نے ٹوئٹ کر کے بتایا تھا کہ وہ کچھ وقت کے لئے علاج کی وجہ سے بریک لینے جا رہے ہیں جس کے بعد سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ بالی ووڈ انڈسٹری سے جڑے کومل نہاٹا نے پھر سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ اطلاع دی تھی کہ سنجے دت کو پھیپڑوں کا کینسر ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کینسر کی خبر آنے کے بعد سنجے دت یا ان کے قریبیوں نے اس کی نہ تو کوئی تصدیق کی ہے اور نہ ہی کوئی تردید۔ اب خبر یہ ہے کہ ان کو علاج کے لئے بیرون ملک جانا ہے، اسی لئے وہ اپنی تمام طبی جانچ مکمل کرا رہے ہیں جس کے لئے کل وہ لیلاوتی اسپتال گئے تھے اور وہاں سے نکلتے وقت ان کو دیکھا گیا۔ سنجے دت ماسک اور شیلڈ دونوں لگائے ہوئے تھے اور ہاتھ میں سینیٹائزر لئے ہوئے تھے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق علاج کے لئے باہر جانے سے پہلے وہ اپنی آنے والی فلم سڑک 2 کی ڈبنگ مکمل کرنا چاہتے ہیں اور ان کے قریبیوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ اطلاع دی تھی کہ وہ بریک پر جانے سے پہلے ڈبنگ کا کام نمٹانا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے جب سے سنجے دت کی طبعیت خراب ہونے کی خبر سامنے آئی ہے ان کے چاہنے والے ان کے لئے دعا کر رہے ہیں۔ سنیل دت اور نرگس کے بیٹے سنجے دت نے ویسے تو کئی فلموں میں چھاپ چھوڑی ہے لیکن ان کی ’ منا بھائی ایم بی بی ایس اور منا بھائی لگے رہو‘ بہت مقبول فلمیں رہی ہیں۔ سنجے دت نے اپنی زندگی میں بہت تکالیف کا سامنا کیا ہے، وہ جیل میں بھی رہے ہیں لیکن فلمی صنعت میں ان کو بہت عزت سے دیکھا جاتا ہے۔ ان کی بہن پریہ دت رکن پارلیمنٹ رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined