ہندی سینما کی مایہ ناز اداکارہ سادھنا شیوداسانی کی پیدائش 2ستمبر 1941 کو کراچی میں ہوئی تھی۔ سادھنا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھیں اور آٹھ سال کی عمر تک ان کی ماں نے انہیں گھر میں ہی تعلیم و تربیت دی ۔سادھانا کا نام اس کے والد کی پسندیدہ اداکارہ سادھنا بوس کے نام پر رکھا گیا تھا۔ ان کے والد اور اداکار ہری شوداسانی دونوں بھائی تھے جو اداکارہ‘ببیتا’ کے والد تھے۔
Published: undefined
اداکارہ نے ماضی میں اپنی لازوال اداکاری سے انڈسٹری میں خوب نام کمایا جہاں انہوں نے متعدد فلموں میں راج کپور، دیوآنند، راجند کمارکے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا اورمقبولیت کے جھنڈے گاڑھے، وہیں وہ بالی ووڈ انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کرتی رہیں۔ اداکارہ نے 1955 میں راج کپورکی فلم “شری 420’’ کے ایک مشہور گانے “مڑمڑ کہ نہ دیکھ مڑمڑکے” سے اپنا ڈیبیو کیاتھا۔ اس وقت ان کی عمر محض 15 برس تھی۔بطور اداکارہ ’لو ان شملہ‘ ان کی ایسی پہلی فلم تھی جو ان کی منفرد پہچان کا سبب بنی۔ اسی فلم نے انہیں شہرت کی نئی بلندیاں عطا کیں۔
Published: undefined
سادھنا نےاپنے منفرد اوراچھوتے ہیراسٹائل کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کی۔ سادھنا کی کامیاب فلموں میں ’لو ان شملہ‘ ، ’پرکھ‘،میرا سایہ ، ہم دونوں ، ایک پھول دو مالی ، من موجی، دلہا دلہن ، آرزو،’میرے محبوب‘ ،’وقت‘ اور’وہ کون تھی‘ سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔ ا داکارہ کو 2002 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ایک زمانے میں ان کا زلفوں کی اسٹائل ’سادھنا کٹ‘ کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہوا جس میں ان کے آگے کے قدرے چھوٹے کٹے ہوئے بال پیشانی پر نظر آتے ہیں۔ان کی شادی ان کی پہلی فلم کے ہدایت کار رام کرشن نیّر سے ہوئی تھی اور ان کے کوئی اولاد نہیں تھی۔سادھنا کے کنبہ میں ایک گود لی ہوئی بیٹی ہے۔
Published: undefined
سادھنا کے شوہر رام کرشن نیئر کا انتقال سال 1995 میں دمے کی بیماری کے سبب ہو ا تھا۔ سادھنا نے فلم گیتا میرا نام کی ہدایت کاری بھی کی تھی جن میں اُن کے ساتھ اداکار فیروز خان اور سنیل دت تھے۔ دلیپ کمار کے ساتھ کام کرنے کی اُن کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔ حالانکہ 70 ء کے دہائی میں فلم سنگھرش کا جس وقت اعلان ہوا تھا اُس وقت دلیپ کمار کے ساتھ ہیروئن کے طور پر سادھنا کے نام کی تشہیر کی گئی تھی لیکن بعد میں اُن کی جگہ وجینتی مالا آگئیں۔
Published: undefined
سادھنا کا فلمی کیر یئر بہت طویل نہ تھا اور 1974 میں شمی کپور کے ساتھ انہوں نے آخری فلم چھوٹے سرکار میں کام کیا ، جو شمی کپور کی بھی بطور ہیرو آخری فلم تھی ، تا ہم شمی اس کے بعد بھی فلموں میں اداکاری کرتے رہے ، مگر سادھنا نے فلموں سے کنارہ کر لیا۔ 1989 میں ان کی پروڈکشن کمپنی نے ڈمپل کپاڈیا کے ساتھ فلم بنائی اور اس میں سادھنا نے ہدایت کاری کے فرائص بھی سرانجام دئیے ۔ عمر کے آخری دنوں میں میں وہ فلمی محافل میں دکھائی نہیں دیتی تھیں۔وہ گوشہ نشیں ہوگئی تھی۔ ان کی قریبی سہلیوں میں آشا پاریکھ، وحیدہ رحمان، ہیلن جرگ رچرڈسن اور نندہ تھیں۔ سادھنا نے 34 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ان کی آخری فلم ‘‘ الفت کی نئی منزلیں’’ (1994) میں ریلیز ہوئی تھی۔
Published: undefined
سادھنا جنھوں نے برسوں قبل کسی انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’’وہ اپنے تمام دوستوں کے ساتھ کرسمس کا تہوار بڑے زور و شور سے مناتی ہیں‘‘ لیکن 2015 ء کا کرسمس اُن کی موت کا پیغام لے کر آیا اور وہ اپنے مداحوں کے لئے بے شمار یادیں چھوڑ گئیں ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز