ممبئی: منشیات کے معاملہ میں ریا چکرورتی کی درخواست ضمانت پر سیشن کورٹ میں سماعت کل ہوگی۔ ان کے وکیل ستیش مانشندے نے اس کی اطلاع دی۔ ریا کے علاوہ ان کے بھائی شووک کی درخواست ضمات پر بھی کل ہی سماعت ہوگی۔ اس سے قبل ریا چکرورتی کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھائیکلا جیل بھیج دیا گیا۔ ریا کی گرفتار این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 16/20 کے تحت کی گئی ہے اور انہیں 22 ستمبر تک جیل میں رہنا ہوگا۔ اداکارہ کو کل ہی این سی بی کی طرف سے ڈرگ کے معاملہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
Published: undefined
ادھر، امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ ریا کے بعد بالی ووڈ سے وابستہ کچھ اور افراد کے خلاف بھی انسداد منشیات بیورو کارروائی کر سکتا ہے۔ میڈیا میں خبر گشت کر رہی ہے کہ این سی بی کو 25 مشہور شخصیات کی ایک فہرست دی گئی ہے جو ڈرگ پارٹی میں شریک ہوتے تھے۔ این سی بی نے واضح کیا ہے کہ اب سوشانت کیس کے بہانے ہی سہی لیکن منشیات کے گروہ کا پردہ فاش کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined