نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو ملک کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ لتا منگیشکر جی کے انتقال کی افسوسناک خبر ملی۔ ان کی آواز دہائیوں تک ہندوستان کی مقبول آواز رہی ہے۔ ان کی سریلی آواز امر ہے اور ان کے دیوانوں کے دلوں میں بسی رہے گی اور دہائیوں تک انہیں مسحور کرتی رہے گی۔ میں دکھ کے اس لمحہ میں ان کے کنبہ کے اراکین، دوستوں اور ان کے مداحوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہندوستانی موسیقی کے باغ میں سروں کو چن چن کر سجانے والی سروں کا پٹارہ لتا منگیشکر جی کے انتقال کی افسوسناک خبر ملی۔ ان کے انتقال سے ہندوستانی فن کی دنیا کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ بھگوان لتا جی کو اپنے چرنوں میں جگہ دیں اور اس دکھ کے اس وقت میں اہل خانہ کو اس درد کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔
Published: undefined
اپنے تعزیتی پیغام کے ساتھ پرینکا گاندھی واڈرا نے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے ساتھ لتا منگیشکر کی نوجوانی کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ پرینکا گاندھی کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔ پرینکا گاندھی نے بھی ان کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کے یوم پیدائش اور انتقال کی تاریخ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز