ممبئی فلم انڈسٹر ی میں ڈرگس ریکٹ کے خلاف کارروائی پر کئی نامی فلمی اداکاروں اور ان کے پبلسٹی منیجروں کے ملوث ہونے کی جانچ کی سمت میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) ابھی صفر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایسے اداکاروں میں دیپیکا پادوکون، سارا علی خان، شردھا کپور اور رکول پریت سنگھ اور فیشن ڈیزائنر سمون کھمباٹا کے نام مبینہ طورپر شامل ہیں، حالانکہ سرکاری طورپر اب تک کچھ بھی انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس درمیان بالی ووڈ اداکارسشانت سنگھ راجپوت کی موت سے منسلک ڈرگس معاملے میں ملزم ریا چکرورتی کی ضمانت کی عرضی منگل کو پھر سے خارج کردی گئی۔ خصوصی عدالت نے ریا اور اس کے بھائی شووک چکرورتی کو عدالتی حراست کی مدت آئندہ چھ اکتوبر تک کے لئے بڑھا دی ہے۔ ریا اور شووک نے ضمانت کے لئے بمبئی ہائی کورٹ میں ضما نت کی عرضی داخل کی ہے۔
Published: undefined
ریا سے پوچھ گچھ کے دوران سارا علی خان، رکل پریت سنگھ اور سمون کھمباٹا کا نام سامنے آیا تھا۔ دوسری طرف دیپیکا پادوکون اور شردھاکپور کا نام اس وقت سامنے آیا جب دونوں کے پبلسٹی منیجروں اور ان کے درمیان ڈرگس سے متعلق چیٹ وائر ل ہوئی۔ این سی بی نے دیپیکا کی منیجر کرشمہ پرکاش اور ٹیلنٹ منیجمنٹ ایجنسی کے سی ای او دھرو چت گوپیکر کو سمن جاری کیا ہے۔ این سی بی نے فلم اداکاورں کے پی آر کا کام دیکھنے والی جیا ساہا کو بھی سمن جاری کیا تھا اور ان سے پوچھ تاچھ کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز