آج نیشنل فلم ایوارڈس 2023 کا اعلان کر دیا گیا جس میں بطور بہترین فلم 'آر آر آر' نے بازی مار لی۔ بہترین اداکار کا ایوارڈ اَلو ارجن کو فلم 'پشپا' کے لیے حاصل ہوا جبکہ بہترین اداکارہ کے لیے مشترکہ طور پر عالیہ بھٹ (گنگو بائی کاٹھیاواڑی) اور کیرتی سینن (ممی) کا انتخاب ہوا۔ بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ 'راکیٹری: دی نمبی افیکٹ' کو اور بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ فلم 'گوداوری: دی ہولی واٹر' فلم کی ہدایت کاری کرنے والے نکھل مہاجن کو ملا۔ نیچے پیش ہے نیشنل فلم ایوارڈس 2023 کی مکمل تفصیل۔
بہترین ہدایت کار: نکھل مہاجن (گوداوری: دی ہولی واٹر)
بہترین اداکار: الو ارجن (پشپا دی رائز)
بہترین اداکارہ: عالیہ بھٹ (گنگو بائی کاٹھیاواڑی)، کیرتی سینن (ممی)
بہترین چائلڈ آرٹسٹ: بھاوِن رباری
بہترین معاون اداکار: پنکج ترپاٹھی (ممی)
بہترین معاون اداکارہ: پلوی جوشی (دی کشمیر فائلز)
بیسٹ نرگس دَت ایوارڈ فار بیسٹ فلم آن نیشنل انٹگریشن: دی کشمیر فائلز
بہترین مقبول فلم: آر آر آر
بہترین فیچر فلم: دی نمبی افیکٹ
بہترین میوزک ڈائریکشن: پشپا/آر آر آر
بہترین میک اَپ آرٹسٹ: گنگوبائی کاٹھیاواڑی
بہترین کاسٹیوم ڈیزائنر: سردار اودھم سنگھ
بہترین پروڈکشن ڈیزائنر: سردار اودھم سنگھ
بہترین ایڈیٹنگ: گنگوبائی کاٹھیاواڑی
بہترین سنیماٹوگرافی: سردار اودھم سنگھ
اسپیشل جوری ایوارڈ: شیرشاہ
بہترین ایکشن ڈائریکشن ایوارڈ: آر آر آر (اسٹنٹ کوریوگرافر- کنگ سلیمان)
بہترین کوریوگرافی: آر آر آر (کوریوگرافر- پریم رکشت)
بہترین اسپیشل افیکٹس: آر آر آر (اسپیشل افیکٹ کریئٹر- وی شرینواس موہن)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز