فلم اور تفریح

نیشنل فلم ایوارڈس 2022 میں ’جنوب‘ کا بول بالا، آج اجئے دیوگن سمیت کئی فلمی ہستیاں نوازی جائیں گی، دیکھیے پوری فہرست

اس بار سوریہ کی فلم ’سورائی پوٹارو‘ کو بیسٹ فلم کا ایوارڈ دیا جائے گا، علاوہ ازیں اجئے دیوگن کی فلم ’تانا جی: دی اَن سنگ واریر‘ کو 2020 کی فہرست سے بیسٹ فلم کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا فلم اداکار اجے دیوگن

68ویں نیشنل فلم ایوارڈس 2022 کے فاتحین کو آج انعامات سے نوازا جائے گا۔ نیشنل فلم ایوارڈ تقریب کا انعقاد 30 ستمبر کو وزارت برائے اطلاعات و نشریات کے ذریعہ منعقد کیا گیا ہے۔ اس سال بالی ووڈ کے ساتھ جنوب کی فلم کو بھی بیسٹ فلم کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ فاتحین کی فہرست میں 2020 کی فلموں سے بھی کچھ نام شامل ہیں کیونکہ کورونا کی وجہ سے گزشتہ 2 سالوں میں نیشنل ایوارڈ دینے کے لیے تقریب کا انعقاد نہیں ہو پایا تھا۔

Published: undefined

اس مرتبہ کے نیشنل ایوارڈس میں جنوبی فلموں کا بول بالا ہے۔ اس بار سوریہ کی فلم ’سورائی پوٹارو‘ کو بیسٹ فلم کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اجئے دیوگن کی فلم ’تانا جی: دی اَن سنگ واریر‘ کو 2020 کی فہرست سے بیسٹ فلم کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، آج کی ہی تقریب میں گزشتہ زمانے کی خوبصورت اداکارہ آشا پاریکھ کو بھی ’دادا صاحب پھالکے‘ ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 68ویں فلم فیسٹیول کے فاتحین کا اعلان گزشتہ جولائی میں ہی کر دیا گیا تھا۔ اس سال فیچر فلم جوری کی قیادت فلمساز وپل شاہ نے کی۔ انعامات کا اعلان جوری رکن دھرم گلاٹی نے کیا۔

Published: undefined

نیشنل فلم ایوارڈس کی فہرست:

  • بیسٹ پاپولر فلم: تانا جی- دی اَن سنگ واریر

  • بیسٹ فیچر فلم: سورارئی پوٹرو (تمل)

  • بیسٹ ایکٹر: اجئے دیوگن (تانا جی) اور سوریہ (سورارئی پوٹرو)

  • بیسٹ ہندی فلم: تلسی داس جونیئر (آشوتوش گواریکر)

  • بیسٹ ڈائریکٹر: کے آر سچدانندن (ملیالم فلم اے کے ایپنم کوشیوم کے لیے)

  • بیسٹ ایکٹریس: اپرنا بال مرلی (سورارئی پوٹرو)

  • بیسٹ گلوکار: منوج منتشر (سائنا)

  • بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر: بیجو مینن (ایپنم کوشیوم)

  • بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس: لکشمی پریا چندرمولی (شیورنجینیم انوم سلا پینگلم)

  • بیسٹ بک آن سنیما: دی لانگیسٹ کس۔ کشور دیسائی اس کے رائٹر ہیں۔

  • بیسٹ نریشن ’وائس اوور‘: شوبھا تھرور شرینواسن۔ فلم ’ریپسوڈی آف رین- مانسون آف کیرالہ‘ کے لیے

  • بیسٹ میوزک ڈائریکشن: وشال بھاردواج (1232 کلومیٹر کے لیے)

  • بیسٹ میوزیک ڈائریکشن (نغمہ): تھمن ایس (الا ویکنٹھ پرمولو)

  • بیسٹ میوزک ڈائریکشن (بیک گراؤنڈ میوزک): جی وی پرکاش (سورارئی پوٹرو)

  • بیسٹ نان فیچر فلم: اینا کی گواہی (ڈانگی)

  • بیسٹ تیلگو فلم: کلر فوٹو

  • بیسٹ تمل فلم: شیورنجینیوم انم سلا پینگلو

  • بیسٹ کنڑ فلم: ڈولو

  • موسٹ فلم فرینڈ اسٹیٹ: مدھیہ پردیش

  • موسٹ فلم فرینڈلی (خصوصی تذکرہ): اتراکھنڈ اور یوپی

  • بیسٹ فلم آن سوشل ایشیو: جسٹس ڈیلیڈ بٹ ڈیلیورڈ اور تھری سسٹرس کو مشترکہ طور سے دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined