سری نگر: جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ وادی کشمیر میں لوگوں کی تفریح کے لئے ایک سے زیادہ اسکرینوں والے سینما گھر یعنی 'ملٹی پلیکس' قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک ساتھی نے سری نگر میں ایک ملٹی پلیکس سینما گھر قائم کرنے کی ٹھان لی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ بہت جلد بن جائے گا۔
Published: 22 Jun 2019, 8:10 PM IST
گورنر موصوف ہفتہ کے روز یہاں شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ تقریب ڈی ڈی فری ڈش سیٹ ٹاپ باکسز کی تقسیم کاری کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔
Published: 22 Jun 2019, 8:10 PM IST
انہوں نے کہا کہ ’مجھے اس بات کا بہت افسوس ہے کہ کشمیر میں شام کے چھ بجے کے بعد کرنے کو کچھ نہیں ہوتا ہے۔ دسیوں سال سے سینما گھر بند ہیں۔ آپ کافی ہاؤس کھولنا چاہیں گے تو لائسنس حاصل کرنے میں چار سال لگیں گے۔ کوئی جگہ نہیں ہے جہاں لوگ تفریح کے لئے جاسکتے ہیں۔ یہاں کے لوگ اتنے زندہ دل ہیں کہ چھٹی کے دن آپ کو پارکوں میں ایک ساتھ کھانا کھاتے ہوئے ملیں گے۔ لیکن ہم انہیں کچھ دے نہیں پائے‘۔
Published: 22 Jun 2019, 8:10 PM IST
انہوں نے کہا کہ ’اب ہمارے ایک ساتھی نے ملٹی پلیکس سینما گھر بنانے کی ٹھان لی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت جلد بن جائے گا۔ ہمارے دیہات میں تو تفریح کے بہت سارے ذرائع ہیں۔ لیکن شہروں میں دقت ہوتی ہے۔ انہیں تفریح کے لئے ٹی وی اور ریڈیو کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ ڈی ڈی کاشیر نے اس مسئلے کو کافی حد تک دور کیا ہے۔ لوگ اس کے پروگرامز کو پسند کرتے ہیں‘۔
Published: 22 Jun 2019, 8:10 PM IST
گورنر ستیہ پال ملک نے اس سے قبل گزشتہ برس کے 24 اکتوبر کو ایک نجی ٹی وی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وادی کا پہلا ملٹی پلیکس سینما گھر معروف کشمیری ماہر تعلیم اور سیاستدان آنجہانی ڈی پی دھر کے بیٹے اور دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) سری نگر کے چیئرمین وجے دھر کی جانب سے قائم کیا جائے گا۔
Published: 22 Jun 2019, 8:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Jun 2019, 8:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز