چنئی: اداکار سے سیاسی لیڈر بننے والے مکل نیدھی مييم ( ایم این ایم) کے بانی کمل ہاسن نے بدھ کے روز لوک سبھا انتخابات کے لئے 21 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ ان امیدواروں میں ایک ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر، ایک سبکدوش ضلع جج، کاروباری اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔
کمل ہاسن نے یہاں اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ امیدواروں کا انتخاب سوچ سمجھ کرکیا گيا ہے۔ ایم این ایم پارٹی نے ترویلور (ریزرو) سے ڈاکٹر ایم لوگرانگن، شمالی چنئی سے ریٹائر پولیس افسر اے جی موریہ، چنئی سینٹرل سیٹ سے كميلا ناصر کو کھڑا کیا ہے۔
Published: undefined
نئی سنٹرل سیٹ سے کمیلا ناصر کا مقابلہ سابق مرکزی وزیر دیاندھی مارن (ڈی ایم کے) اور پی ایم کے کے امیدوار پروفیسر سیم پال سے ہوگا۔ امیدواروں کی فہرست میں انجینئرنگ گریجویٹ، ڈاکٹر، ایڈو کیٹ، ایم بی اے اور ایم ڈی ڈگری ہولڈروں سے لے کر ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ جج تک کی شخصیات شامل ہیں۔
کمل ہاسن نے کہا کہ امیدواروں کی دوسری فہرست 24 مارچ کو جاری کی جائے گی۔ اس دوران اسمبلی کے ضمنی انتخاب کی 18 نشستوں کے لئے امیدواروں کے نام اور پارٹی کا منشور جاری کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined