فلم اور تفریح

آسکر 2019: سال کی بہترین فلم کا ایوارڈ ’گرین بُک‘ کے نام

فلم ’دی فیوریٹ‘ کے لیے اولیویا کولمین کو بہترین اداکارہ اور فلم ’بوہیمین ریپسوڈی‘ کے لیے امریکی اداکار رامی مالیک کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

91ویں اکیڈمی ایوارڈس 2019 کے نتائج آخر کار سامنے آ گئے۔ ہندوستان کی جانب سے اس سال بیرون ملکی زبان کے درجہ میں بھیجی گئی فلم ’ولیج راک اسٹار‘ بھلے ہی آسکر کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہو لیکن ’شارٹ سبجیکٹ‘ کیٹوگری میں ہندوستان کی ’پیریڈ اینڈ آف سنٹینس‘ کو بیسٹ ڈاکیو منٹری کے لیے آسکر ایوارڈ ملا۔ اس کے ساتھ ہی پیٹر فیریلی کی ہدایت میں بنی ’گرین بُک‘ کو الگ الگ درجات میں دو اور ڈائریکٹر الفونسو کوارون کی فلم روما کو تین آسکر دیے گئے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس مرتبہ آسکر کا ایوارڈ کس کس کو ملا...

Published: undefined

بہترین فلم: امریکی ڈائریکٹر پیٹر فیریلی کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’گرین بُک‘ کو بہترین فلم کے لیے آسکر ملا۔

Published: undefined

بیسٹ ڈاکیومنٹری: ہندوستانی فلم ’پیریڈ اینڈ آف سنٹینس‘ کو بیسٹ ڈاکیومنٹری کے درجہ میں آسکر ملا۔

Published: undefined

بہترین ہدایت کار: فلم ’روما‘ کے ہدایت کار الفونسو کورون کو بہترین ہدایت کار کے لیے آسکر ملا۔

بہترین اداکار: فلم ’بوہیمین ریپسوڈی‘ کے لیے امریکی اداکار رامی مالیک کو بہترین اداکار کا اعزاز دیا گیا۔

بہترین اداکارہ: اولیویا کولمین کو فلم ’دی فیوریٹ‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔

Published: undefined

بہترین بیرون ملکی فلم: روما

بہترین آریجنل نغمہ: فلم ’اے اسٹار اِز بورن‘ کے نغمہ ’شیلو‘ کو بہترین آریجنل نغمہ کے لیے آسکر ملا۔

بہترین اسکرین پلے: گرین بُک

بہترین سنیماٹوگرافی: روما

بہترین معاون اداکار: فلم ’گرین بُک‘ کے لیے مہرشالا علی

Published: undefined

بہترین معاون اداکارہ: فلم ’اِف بیل اسٹریٹ کُڈ ٹاک‘ کے لیے ریجینا کنگ کو یہ ایوارڈ ملا۔

کاسٹیوم ڈیزائن: روتھ کارٹر (بلیک پینتھر)

قابل ذکر ہے کہ اس بار ہندوستان کی جانب سے فلم ’ولیج راک اسٹار‘ کو نامزدگی کے لیے بھیجا گیا تھا لیکن آسکر جیوری ممبرس کی امیدوں پر یہ فلم کھری نہیں اتر پائی اور اسی لیے اسے آسکر کی دوڑ سے باہر کر دیا گیا۔

اس بار آسکر ایوارڈس تقریب میں کوئی بھی ہوسٹ نہیں تھا۔ تقریب کا انعقاد امریکہ کے لاس اینجلز میں کیلیفورنیا واقع ڈالبی تھیٹر میں کیا گیا تھا جہاں ہالی ووڈ کی تمام بڑی ہستیاں موجود رہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined