نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بالی ووڈ کے اداکار اور کورونا وبا کے دوران اپنی بے لوث خدمات کے لئے ملک بھر میں تعریفیں حاصل کرنے والے سونو سود کو دہلی حکومت کے ایک پروگرام دیش کے مینٹور (ملک کے استاد) کا برینڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ اروند کیجروال نے جمعہ کے روز سونو سود کے ساتھ کی گئی پریس کانفرنس سے کہا کہ ملک میں جہاں بھی کوئی شخص مصیبت میں ہوتا ہے سونو سود اس سے رابطہ کرتے ہیں اور اس کی مدد کرتے ہیں۔ کیجریوال نے سونو سود کی عوامی خدمات کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سونو سود نے ملک کے تمام شہریوں کو اسی طرح خدمات انجام دینے کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عجوبہ یا کرشہ ہے، جو حکومت نہیں کر پا رہی، وہ سونو سود کر رہے ہیں۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مزید کہا، یہ خوشی کی بات ہے کہ ’دیش کے مینٹور) پروگرام کے لئے سونو سود ہمارے برینڈ ایمبیسڈر بننے کو تیار ہو گئے ہیں۔ اس پروگرام کو ممکنہ طور پر نومبر کے مہینے میں متعارف کرا دیا جائے گا۔ دہلی میں دیش کے مینٹور پروگرام کو پائلٹ پروجیکٹ کی طرح چلایا جا رہا ہے اور اس کو جلد ہی باضابطہ طور پر شروع کر دیا جائے گا۔
Published: undefined
اس موقع پر سونو سود نے کہا، ’’ترقی تبھی ممکن ہو سکتی ہے جب تعلیم کا میعار بہتر ہوگا۔ مجھے بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ دہلی میں تعلیم میں کس طرح کی تبدیلی آئی ہے۔ سونو سود نے کہا، ’’میری سبھی سے اپیل ہے کہ دہلی حکومت کے اس پروگرام کا حصہ بنیں۔‘‘ بات چیت کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ انہیں سیاست پر کوئی بات نہیں کرنی لیکن ہم نے جس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا ہے وہ سیاست سے بھی بڑا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined