ممبئی: کنگنا رناوت نے ممبئی میونسپل کارپوریشن پر ان کے دفتر کی عمارت کو غیر قانونی طور پر منہدم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کارپوریشن سے 2 کروڑ روپئے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ کنگنا رناوت نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کو نوٹس ارسال کیا ہے۔ اگر این ایم سی یہ ثابت نہیں کرسکا کہ تعمیر غیر مجاز تھی، تو 2 کروڑ روپے معاوضے کے طور پر کنگنا کو ادا کرنے پڑیں گے۔
Published: undefined
کچھ دن پہلے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کنگنا رناوت کے مبینہ طور پر غیر قانونی دفتر پر بلڈوزر چلایا گیا تھا۔ اب یہ کیس عدالت میں پہنچا ہے۔ اب کنگنا رناوت نے ممبئی میونسپل کارپوریشن پر ان کے دفتر کی عمارت کو غیر قانونی طور پر منہدم کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور کارپوریشن سے 2 کروڑ روپئے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کنگنا سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ این ایم سی کی کارروائی کے خلاف دائر سابقہ درخواست میں ترمیم کریں اور این ایم سی کو 2 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کریں۔ کنگنا نے دعوی کیا ہے کہ 40 فیصد املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ اس معاملے کی سماعت اگلے ہفتے ممبئی ہائی کورٹ کرے گی۔ اگر این ایم سی یہ ثابت نہ کرسکا کہ تعمیر غیر مجاز ہے تو، کنگنا کو معاوضے کے طور پر 2 کروڑ روپئے ادا کرنے ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز