شاہ رخ خان کی جوان باکس آفس پر شاندار کاروبار کر رہی ہے۔ ہر کوئی اس کے مثبت جائزے دے رہا ہے۔ شاہ رخ کے ڈبل رول کو لوگ کافی پسند کر رہے ہیں۔ والد کے کردار میں بھی شاہ رخ خوب جم رہے ہیں ۔ جوان جلد ہی 400 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والا ہے۔ فلم نے صرف 7 دنوں میں اتنا بڑا کاروبار کر لیا ہے ۔
Published: undefined
فلم ’جوان‘ تھیٹروں میں دھوم مچا رہی ہے، اب شائقین اس کی او ٹی ٹی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ جوان کے او ٹی ٹی حقوق فروخت ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق شاہ رخ خان کی جوان نہ صرف باکس آفس پر اچھی کمائی کر رہی ہے بلکہ اس کے او ٹی ٹی رائٹس بھی کروڑوں میں فروخت ہو چکے ہیں۔ جس کے بعد فلم کا منافع بہت اچھا ہونے جا رہا ہے اور یہ فلم طویل عرصے تک تھیٹر میں رہنے والی ہے۔
Published: undefined
اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو نیٹ فلکس نے جوان کے او ٹی ٹی حقوق خرید لیے ہیں۔ نیٹ فلکس اور جوان کے درمیان معاہدہ کروڑوں کا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، جوان کے او ٹی ٹی حقوق 250 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
Published: undefined
جوان کی او ٹی ٹی ریلیز کی تاریخ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ اصول کے مطابق، کوئی بھی فلم تھیٹر میں ریلیز ہونے کے 4 ہفتے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوتی ہے۔ لیکن جیسا کہ جوان کاروبار کر رہی ہے ، اسے او ٹی ٹی پر تھوڑی دیر سے ریلیز کیا جائے گا۔
Published: undefined
جوان کے باکس آفس کلیکشن کی بات کریں تو فلم نے سات دنوں میں ہندوستان میں 368.38 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ یہ فلم تامل اور تیلگو میں بھی اچھا کلیکشن کر رہی ہے۔ دنیا بھر میں کلیکشن کی بات کریں تو جوان نے 600 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined