فلم اور تفریح

تاپسی پنو اور پروڈکشن ہاؤسز کے خلاف ثبوت ملنے کا دعویٰ

انکم ٹیکس محکمہ نے کہا ہےکہ بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کے خلاف پانچ کروڑ روپیے نقد لینے کے ثبوت ملے ہیں۔

فائل تصویر آئی اےاین ایس 
فائل تصویر آئی اےاین ایس  

محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے گزشتہ روز کی گئی چھاپے ماری میں اداکارہ تاپسی پنو کے یہاں سے پانچ کروڑ روپیے نقد لینے کی اطلاع ملی ہے جبکہ دو پروڈکشن ہاؤسز نے 300 کروڑ روپیے سے زیادہ کے بارے میں درست معلومات نہیں دی ہیں۔

Published: undefined

محکمہ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ اداکارہ کے پانچ کروڑ روپیے نقد لینے کے ثبوت ملے ہیں۔ اس نے کہا کہ گزشتہ روز پروڈکشن ہاؤس سانگ اور دو ٹیلنٹ ہنٹ کمپنیوں اور ایک بالی وڈ اداکارہ کے یہاں چھاپے ماری کی کاروائی کی گئی تھی۔ چھاپہ ماری ممبئی، پونے، دہلی اور حیدرآباد میں کی گئی۔ جس گروپ پر یہ چھاپہ ماری کی گئی وہ گروپ موشن پکچر، ویب سیریز، ایکٹنگ، ڈائریکشن اور سیلیبرٹیز کے ٹیلنٹ مینیجمنٹ کا کام کرتی ہے۔ مجموعی طور پر 28 احاطوں پر چھاپہ ماری کی گئی جن میں رہائشی اور دفتر شامل ہیں۔

Published: undefined

محکمہ نے کہا کہ تلاشی کے دوران پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے باکس آفس پر اکٹھا کی گئی حقیقی رقم میں ہیر پھیر کرنے کے ثبوت ملے ہیں۔ کمپنی کے افسر تقریباً 300 کروڑ روپیے کے معاملے میں صحیح سے جواب نہیں دے پائے۔

Published: undefined

محکمہ نے کہا کہ پروڈکشن ہاؤس کے فلم ہدایت کاروں میں اور شیئر ہولڈر میں شیئر لین دین کو کم دکھایا گیا اور اس میں ہیراپھیری کی گئی۔ تلاشی کے دوران 7 لاکر پائے گئے ہیں جن پر روک لگائی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ دونوں ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے یہاں سے بھی بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل ڈاٹا ضبط کیے گئے ہیں۔ اس معاملے کی ابھی تحقیقات جاری ہے۔

Published: undefined

واضح رہے انکم ٹیکس کےان چھاپوں پر سیاست بھی جاری ہے۔ سوشل میڈیا میں یہ بھی چل رہا ہےکہ تاپسی پنو کے خلاف کارروائی کی وجہ اس کا بے باکی کےساتھ اداکارہ کنگنا رنوت کے خلاف ٹویٹ کرنا اور کسانوں کےحق میں ٹویٹ کرنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined