پاکستان اور ہندوستان کے درمیان زبردست تناؤ ہے، اس تناؤ کی وجہ سے نہ تو آپس میں کرکٹ کے میچ ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے فنکاروں پر بھی پابندی لگی ہوئی ہے۔ اس ماحول میں گزشتہ دنوں گلوکار میکا سنگھ پاکستان میں ایک شو کر کے آئے جس کے بعد انہیں زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ آل انڈیا سنے ورکرس ایسوسی ایشن (AICWA) اور فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے امپلائی نے (FWICE) پابندی لگا دی تھی۔ میکا سنگھ کے معافی مانگنے کے بعد ہی ان پر سے پابندی ہٹائی گئی۔
Published: undefined
اس سارے معاملہ میں میکا سنگھ سے جس طرح معافی مانگنے کے لئے دباؤ بنایا گیا اس کے لئے بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شلپا شندے بری طرح بھڑک گئیں۔ انہوں نے اپنے انداز میں بہت کچھ کہا۔ مشہور ٹی وی سیریل ’بھابی جی گھر پر ہیں‘ میں انگوری بھابی کا کردار نبھانے والی اداکارہ شلپا شندے نے میکا سنگھ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ’’اگر مجھے ویزا ملتا ہے اور پاکستان میرا استقبال کرتا ہے تو میں ضرور پاکستان جاؤں گی، ایک فنکار ہونے کے ناتے میں وہاں پرفارم کروں گی، یہ میرا حق ہے، مجھے کوئی روک نہیں سکتا، آپ کسی فنکار پر ایسے پابندی نہیں لگا سکتے، مجھے روزی، روٹی کمانے کے لئے کسی ذریعہ کی ضرورت نہیں ہے۔ میں چاہوں تو سڑک پر اسٹیج لگاکر پرفارم کر سکتی ہوں۔ میکا پاجی سے زبردستی معافی منگوائی گئی جو کہ بہت غلط ہے‘‘۔
Published: undefined
شلپا شندے یہیں نہیں رکیں انہوں نے کہا ’’میں فنکار ہوں جہاں موقع ملے گا پرفارم کروں گی، کسی کی ہمت نہیں ہے کہ مجھے روکے، ان لوگوں سے میں بالکل نہیں ڈرتی‘‘۔ انہوں کہا کہ میکا سنگھ پر پابندی عائد کرنے والی جو فیڈریشن ہے اس جیسی پچاس طرح کی فیڈریشن بنی ہوئی ہیں، سبھی کو پیسے کھانے ہیں۔ شلپا شندے نے اپنے پاکستانی چاہنے والوں کے بارے میں بھی بتایا ’’میرے بہت سارے پاکستانی فینس ہیں جنہوں نے مجھے بگ باس جیتنے میں مدد کی تھی، مجھے وہاں سے کپڑے آتے ہیں، میں بھی وہاں بھیجتی ہوں اور اس میں غلط کیا ہے‘‘۔
Published: undefined
واضح رہے شلپا شندے بگ باس 11ویں سیزن کی فاتح رہ چکی ہیں۔ انہوں نے ٹی وی سیریل کے علاوہ کچھ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ شلپا شندے ’بھابی جی گھر پر ہیں‘ سیریل چھوڑنے کے بعد سرخیوں میں آئی تھیں، کیونکہ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ان سے زیادہ کام کروایا جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined