فلم اور تفریح

’مجھے اعترافِ جرم کرنے پر مجبور کیا گیا‘ درخواست ضمانت میں ریا کا دعویٰ

سیشن عدالت میں دائر درخواست ضمانت میں ریا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کسی جرم کا ارتکاب نہیں کیا ہے، انہیں بیجا پھنسایا جا رہا ہے۔ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی این سی بی کی طرف سے جیل بھیجے جا چکے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کے معاملے میں گرفتار ہونے والی ریا چکرورتی نے الزام عائد کیا ہے کہ ممبئی کی عدالت میں دائر اپنی درخواست ضمانت میں الزام عائد کیا ہے کہ انسداد منشیات بیورو (این سی بی) نے پوچھ گچھ کے دوران جرم کا اعتراف کرنے والا بیان دینے پر مجبور کیا گیا۔

Published: undefined

سیشن عدالت میں دائر درخواست ضمانت میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کسی جرم کا ارتکاب نہیں کیا ہے اور انہیں اس معاملہ میں بیجا پھنسایا جا رہا ہے۔ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی این سی بی کی طرف سے جیل بھیجے جا چکے ہیں۔ این سی بی نے ریا کو تین دن تک پوچھ گچھ کے بعد منگل کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ مجسٹریٹ کی عدالت سے ان کی درخواست ضمانت کو پہلے ہی نامنظور کیا جا چکا ہے۔

Published: undefined

رِیا کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل ستیش مانیندے نے عدالت میں درخواست ضمانت پیش کی۔ درخواست میں انہوں نے کہا ’’تحویل میں پوچھ گچھ کے دوران ریا کو اعتراف جرم والا بیان دینے پر مجبور کیا گیا۔ اداکارہ ایسے تمام قبول ناموں کو باضابطہ طور پر واپس لیتی ہیں۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ ریا چکرورتی کی گرفتاری غیر ضروری اور بغیر کسی ثبوت کے کی گئی ہے۔

Published: undefined

درخواست میں کہا گیا کہ ’’اداکارہ کی آزادی پر منمانے طریقہ سے قدغن لگائی گئی اور ان سے پوچھ گچھ کے دوران کوئی خاتون افسر بھی موجود نہیں تھی۔‘‘ واضح رہے کہ ریا کے علاوہ ان کے بھائی شووک بھی فی الحال عدالتی تحویل میں ہیں۔ ان دونوں کو این سی بی نے گرفتار کیا ہے اور دونوں کو ہی ڈرگ معاملہ میں ملزم بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined