پٹنہ: اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ میں سپریم کورٹ کی طرف سے سی بی آئی جانچ کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد ان کے والد کے کے سنگھ نے سوشانت کی املاک پر دعوی کیا ہے۔ سوشانت کے والد کے کے سنگھ نے پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشانت سنگھ کے وہ قانونی وارث ہیں۔
کے کے سنگھ نے بیان میں کہا کہ جن وکیلوں، سی ایز اور پروفیشنلز کی خدمات سوشانت سنگھ حاصل کر رہے تھے قانونی وارث ہونے کے ناطہ میں ان کی خدمات ختم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا، ’’میری اجازت کے بغیر کسی وکیل، سی اے یا دیگر کو سوشانت کے معاملہ میں پیش ہونے کا حق نہیں ہوگا۔‘‘
Published: 20 Aug 2020, 9:05 AM IST
واضح رہے کہ حال ہی میں کچھ وکیلوں نے میڈیا میں کہا تھا کہ وہ سوشانت کے لئے وکیل مقرر کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ ان لوگوں نے سوشانت سے ہوئی کچھ باتوں کا حوالہ بھی دیا تھا۔ سوشانت کے والد نے کہا ’’میں کسی کو بھی یہ حق نہیں دیتا کہ وہ سوشانت سنگھ کے معاملہ میں خود کو پیش کرے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’میں یہ بھی صاف کر دیتا ہوں کہ میں اور میری بیٹیوں نے ایس کے وی لا آفیسز، کمرشیل، ورون سنگھ کو بطور وکیل مقرر کیا ہے۔ ساتھ ہی سینئر وکیل وکاس سنگھ میرے خاندان کی پیروی کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ کوئی دوسرا شخص جو دعوی کر رہا ہے، انہیں میں نے اجازت نہیں دی ہے۔
Published: 20 Aug 2020, 9:05 AM IST
اس سے قبل، سوشانت سنگھ راجپوت کی مشتبہ حالت میں ہوئی موت کے معاملہ کی مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا ان کے اہل خانہ نے خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو انصاف میں حائل رکاوٹ کو رفتار دینے کے لیے خاص طور پر شکریہ ادا کیاہے۔
Published: 20 Aug 2020, 9:05 AM IST
اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے اہل خانہ کی جانب سے ایک تحریری پیغام بدھ کو جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے،’’سوشانت کے اہل خانہ دوستو، مداحوں، میڈیا اور اس کے دنیا بھر کے کروڑوں فینس کا دل سے شکریہ۔سوشانت کے تئیں آپ کی گہری محبت اور ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے ہم آپ کے احسان مند ہیں۔
Published: 20 Aug 2020, 9:05 AM IST
پیغام مزید کہا گیا، ’’میں ہم نتیش کمار وزیر اعلیٰ بہار حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ اداکرتے ہیں۔ انہوں نے حائل انصاف کے عمل کو رفتار دی۔ اب جبکہ ملک کی سب سے قابل اعتماد جانچ ایجنسی نے کام سنبھال لیا ہے ہمیں پورا یقین ہے کہ قصورواروں کو ان کے جرم کی سزا ملے گی۔ہمارا ماننا ہے کہ اداروں میں لوگوں کا یقین قائم رہنا چاہیے۔آج کی پیش رفت سے جمہوریت میں ہمارا یقین اور بھی مضبوط ہوا ہے۔ملک سے ہماری محبت اٹوٹ ہے۔آج اور بھی مضبوط ہوئی ہے۔‘‘
Published: 20 Aug 2020, 9:05 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Aug 2020, 9:05 AM IST