الریاض: سعودی عرب میں بین الاقوامی فلموں کی عکس بندی کو فروغ دینے کے لئے پروڈکشن کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتے کئے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں ضلع العُلا اور دارالحکومت ریاض میں ایک امریکی فلم چیری کے کچھ مناظر کی عکس بندی کی گئی تھی، یہ مملکت میں ہالی ووڈ کی کسی فلم کی عکس بندی کا پہلا تجربہ تھا۔ اب العلا منیجمنٹ نے دوسری امریکی فلم کی عکس بندی کے تعلق سے سمجھوتہ کیا ہے۔ ضلع میں فلم پروڈکشن کے واسطے مطلوب تمام سہولیات اور لوجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
Published: undefined
سعودی عرب میں سیاحتی ویزوں کے اجرا کے بعد سے سینیما اور ٹی وی پروڈکشن کمپنیوں کی جانب سے مملکت میں عکس بندی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد نے العُلا اور مملکت کے دیگر کئی علاقوں کا دورہ کیا ہے تا کہ عکس بندی کے لیے مختلف مقامات کو دریافت کیا جا سکے۔
Published: undefined
ادھر "العُلا فلم" مینجمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے ضلع میں دوسری امریکی فلم کی عکس بندی کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ اس فلم میں ہالی ووڈ کے چوٹی کے اداکار کام کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں دو سعودی فلموں "بين الرمال" اور "نورہ" کی عکس بندی کے لیے بھی سمجھوتے طے پا گئے ہیں۔
Published: undefined
العُلا کا تاریخی اور تہذیبی ورثہ انسانی تاریخ میں 2 لاکھ سال پرانا ہے۔ یہ پے در پے تہذیبوں کے 7 ہزار سال پر مشتمل ہے۔ یہ رقبے کے لحاظ سے 22500 کلو میٹر سے زیادہ پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں سحر انگیز وادیاں، ریتیلے پتھر، سیاہ آتش فشاں چٹانیں، سنہری ریت اور چٹانوں پر مشتمل حیرت انگیز وجود واقع ہیں۔ اسی طرح یہاں دیہات، کھیتوں اور قدیم عمارتوں کے ساتھ ہوٹلوں کا انفرا اسٹرکچر بھی ہے جو فلم بنانے والوں کے لیے مختلف نوعیت کے آپشن فراہم کرتا ہے۔ متعلقہ حکام العُلا کو سعودی اور عالمی فلموں کے لیے عکس بندی کا ایک بہترین مقام بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز