فلم اور تفریح

آگرہ کی ہندو تنظیمیں اداکار اکشے کمارسے ناراض

ناراض لوگوں کا کہنا ہے کہ فلم میں ساڑھی پہن کر گندے تالاب میں نہانا یہ سب  وہ چیزیں ہیں جو بھگوان کی شبیہ کو داغدار کرتی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

گزشتہ جمعے کو ریلیز ہوئی اکشے کمار کی فلم او ایم جی 2 (اوہ مائی گاڈ 2)کو لے کر تنازع شروع ہو گیا ہے۔ اکشے کمار کو بھگوان شیو کا پیغامبر دکھانے پر لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ بہت سے لوگ اسے بھگوان شیو اور ہندو دیوتاؤں کی توہین قرار دے رہے ہیں۔نیوز پارٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق  اکشے کمار سے نفرت اس قدر بڑھ گئی کہ ایک ہندو تنظیم نے اداکار کو تھپڑ مارنے پر 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کر دیا۔

Published: undefined

آگرہ میں ایک ہندو تنظیم نے بھگوان شیو کے پیغامبر کا کردار ادا کرکے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے بالی ووڈ سپر اسٹار  اکشے کمار کو تھپڑ مارنے پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب راشٹریہ ہندو پریشد بھارت نے جمعرات کو اکشے کمار کے پتلے اور فلم کے پوسٹرز جلائے اور کہا کہ وہ تھیٹر کے سامنے بھی ایسا  کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اکشے کمار کی او ایم جی 2 نے ریلیز کے پہلے دن صرف 10 کروڑ روپے کمائے۔

Published: undefined

بھگوان شیوا کے میسنجر کا کردار ادا کرنے والے اکشے کمار کو تنظیم کے صدر گووند پراشر نے اداکار کو تھپڑ مارنے پر ایوارڈ  دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اکشے نے بظاہر بھگوان شیو کی توہین کی ہے۔ فلم میں ساڑھی پہن کر گندے تالاب میں نہانا یہ سب  وہ چیزیں ہیں جو بھگوان کی شبیہ کو داغدار کرتی ہیں۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو فلم پر تنقید کر رہے ہیں اور اسے جذبات سے کھیلنے کو گناہ قرار دے رہے ہیں۔

Published: undefined

'او ایم جی' سال 2012 میں ریلیز ہوئی تھی اور اپنی مضبوط کہانی کی وجہ سے اس فلم نے باکس آفس پر خوب کمائی کی تھی۔ ساتھ ہی اس فلم کا سیکوئل 'او ایم جی 2' بھی سینما گھروں میں ریلیز کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ اکشے کی اس فلم کی ایڈوانس بکنگ سست رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined