نئی دہلی: حکومت نے اب فلموں اور ٹی وی سیرئیلوں کے لئے شوٹنگ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ایک خصوصی ہدایت جاری کی۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے اتوار کو یہ اعلان کیا۔
Published: 23 Aug 2020, 2:11 PM IST
انہوں نے بتایا کہ اب فلموں اور ٹی وی سیرئیلوں کی شوٹنگ پر لگی پابندی ہٹا لی گئی ہے اور وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی ہدایات کے تحت شوٹنگ ہو سکے گی۔ شوٹنگ کے دوران کیمرے کے سامنے اداکار اور انے ساتھ ماسک نہیں پہنیں گے لیکن دیگر لوگوں کو پہننا لازمی ہوگا اور سماجی دوری پر عمل کرنا ہوگا۔
Published: 23 Aug 2020, 2:11 PM IST
شوٹنگ کے وقت شائقین موجود نہیں رہیں گے۔ شوتنگ کے دوران سینیٹائزر وغیرہ کا استعمال کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس (کوویڈ -19) کے انفیکشن کے پیش نظر فلموں اور ٹی وی سیرئیلوں کی شوٹنگ پر پابندی لگا دی گئی تھی۔
Published: 23 Aug 2020, 2:11 PM IST
یہ ہدایت ریاستی حکومت نافذ کرسکتی ہے ۔وہ چاہے تو مقامی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے دیگر التزام کرسکتی ہے۔کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر شوٹنگ پر پابندی لگنےسے فلم انڈسٹری کی معیشت کافی خراب ہوگئی تھی۔اداکار بھوکے مرنے کے دہانے پر پہنچ گئے تھے اور ان کےلئے روزگار کا بحران کھڑا ہوگیا تھا۔یہ دیکھتے ہوئے حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
Published: 23 Aug 2020, 2:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Aug 2020, 2:11 PM IST