فلم اور تفریح

سپریم کورٹ سے کامیڈین فاروقی کی ضمانت منظور

مدھیہ پردیش میں لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے کامیڈین فاروقی کے خلاف مختلف ریاستوں میں درج تمام ایف آئی آر کو بھی یکجا کر دیا اور اندور کے توکو گنج پولیس اسٹیشن منتقل کرنے کا حکم دیا۔

<div class="paragraphs"><p>مزاحیہ اداکار منور فاروقی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مزاحیہ اداکار منور فاروقی، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو مزاحیہ اداکار منور فاروقی کو ضمانت دے دی، جو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی توہین کے ساتھ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سنجے کرول کی بنچ نے فاروقی کی ضمانت کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے، مدھیہ پردیش میں لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ان کے خلاف مختلف ریاستوں میں (اس کیس سے متعلق) درج کی گئی تمام ایف آئی آر کو بھی یکجا کر دیا اور اندور کے توکو گنج پولیس اسٹیشن منتقل کرنے کا حکم دیا۔

Published: undefined

ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ساتھ ساتھ کامیڈین فاروقی پر اپنے ایک پروگرام کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔ کامیڈین فاروقی نے اندور میں ایک شو کے دوران مبینہ طور پر ہندو دیوتاؤں کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے۔ انہیں یکم جنوری 2021 کو مدھیہ پردیش پولیس نے ایک شکایت کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔

Published: undefined

ٹرائل کورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد فاروقی نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جہاں سے انہیں مایوسی ہاتھ لگی، انہوں نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined