یہ بات تو سبھی کو معلوم ہے کہ بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار سنجے دَت کینسر میں مبتلا ہیں، لیکن تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وہ اپنی بیگم مانیتا کے ساتھ دوبئی روانہ ہو گئے ہیں۔ اس بات کی جانکاری خود مانیتا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعہ دی ہے۔ انھوں نے انسٹاگرام پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ لیکن دوبئی سنجے دَت کینسر کا علاج کرنے نہیں گئے ہیں بلکہ اپنے جڑواں بچوں شاہران اور اقراء سے ملاقات کے لیے گئے ہیں۔ دراصل دونوں بچے دوبئی میں رہ کر ہی آن لائن کلاس اٹینڈ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
مانیتا نے سنجے کے ساتھ اپنی جو تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں اس میں دونوں کے چہرے پر مسکراہٹ تیر رہی ہے۔ سیلفی میں سنجے دت کلین سیو نظر آ رہے ہیں اور انگلیوں سے وکٹری کا نشان (وی) بھی دکھا رہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے مانیتا نے کیپشن لکھا ہے ‘Enroute Life’ یعنی زندگی کو خوشحال بنائیں۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سنجے دَت بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے بعد جلد ممبئی واپس لوٹیں گے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سنجے دَت کو گزشتہ مہینے ہی پھیپھڑے کے کینسر کا پتہ چلا جو کہ ایڈوانس اسٹیج پر ہے۔ جب یہ خبر سامنے آئی، اس وقت سنجے دَت کی بیوی مانیتا اپنے بچوں کے ساتھ دوبئی میں تھیں اور فوراً ہی ممبئی آ گئی تھیں۔ اس کے بعد سے وہ سنجے دَت کے ساتھ ہی ہیں۔ ممبئی میں سنجے دت کا پہلا کیموتھیراپی ہو چکا ہے۔ امکان ہے کہ بہت جلد علاج کے لیے وہ امریکہ بھی جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز