ممبئی: منشیات کے معاملہ میں کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو جھٹکا لگا ہے۔ گزشتہ روز گھر سے گانجا برآمد ہونے اور گرفتاری کے بعد دونوں میاں بیوی کو اتوار کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 4 دسمبر تک 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔
Published: undefined
این سی بی (نارکوٹکس کنٹرول بیورو) نے کل صبح بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپہ مار تھا اور دوپہر بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جبکہ ان کے شوہر ہرش لمباچیا سے تقریباً 15 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی اور اس کے بعد رات کے وقت انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں نے منشیات لینے کا اعتراف کیا ہے۔
Published: undefined
عدالت کے سامنے پیش ہونے سے پہلے بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کو طبی جانچ کے لئے لے جایا گیا تھا۔ این سی بی کی ممبئی ساخ کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے کہا کہ بھارتی اور ہرش کے خلاف منشیات کا استعمال کرنے کے حوالہ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
این سی بی کی پوچھ گچھ میں ہفتہ کے روز بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش نے گانجا لینے کا اعتراف کیا تھا۔ این سی بی نے بھارتی کے گھر سے چھاپہ ماری کے دوران 86.5 گرام گانجا برآمد کیا تھا۔ این سی بی نے دونوں کو عدالتی حرات میں بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔ وہیں، بھارتی اور ہرش نے عدالت میں درخواست ضمانت پیش کر دی ہے، جس کی سماعت پیر کے روز کی جائے گی۔ ہرش اور بھارتی کے ساتھ جن دو پیڈلرز (منشیات فروش) کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا، ان دونوں کو بھی 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز