بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار سنجے دَت کو پھیپھڑے کا کینسر ہونے کی خبر منگل کی شب جیسے ہی پھیلی، ان کے چاہنے والوں پر جیسے غم کا ایک پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ حالانکہ سنجے دت نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ وہ اپنا علاج کرانے کے لیے کام سے کچھ دن کے لیے آرام لے رہے ہیں اور جلد لوٹیں گے، لیکن انھوں نے پھیپھڑے کے کینسر سے متعلق جانکاری نہیں دی تھی۔ جب یہ خبر پھیلی تو دوبئی میں بچوں کے ساتھ رہ رہی سنجے دَت کی بیگم مانیتا دَت بھی پریشان ہو گئیں اور فوراً ہندوستان آ گئی ہیں۔
Published: 12 Aug 2020, 2:35 PM IST
سنجے دَت کی بیماری سے متعلق آج مانیتا دَت نے ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے سنجے دَت کے چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ بہتر صحت کے لیے دعائیں کریں۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی افواہ پر بھروسہ نہ کریں اور سنجو بابا بہت جلد صحت یاب ہو کر سامنے آئیں گے۔ حالانکہ انھیں کیا بیماری ہے، اس سے متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں مانیتا دَت نے کوئی تذکرہ نہیں کیا ہے۔ وہ لکھتی ہیں کہ "میں ان سبھی کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنھوں نے سنجو کے جلد از جلد ٹھیک ہونے کی دعائیں مانگی ہیں۔ ہمیں اس مصیبت کی گھڑی سے باہر آنے کے لیے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔"
Published: 12 Aug 2020, 2:35 PM IST
اپنے پیغام میں مانیتا دَت آگے لکھتی ہیں کہ "اس فیملی نے پہلے بھی بہت کچھ برداشت کیا ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ حالانکہ آپ سب سے میری یہ گزارش ہے کہ سنجو کے چاہنے والے کسی بھی طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ ہماری مدد کریں اور اپنی محبت اسی طرح برقرار رکھیں۔ سنجو ہمیشہ سے ہی فائٹر رہے ہیں، اور اس لیے ہماری فیملی بھی لڑتی رہی ہے۔"
Published: 12 Aug 2020, 2:35 PM IST
قابل ذکر ہے کہ سنجے دَت کے ایک دوست نے ان کے پھیپھڑے میں کینسر کی تشخیص کا انکشاف منگل کے روز کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ "بابا تباہ ہو گیا ہے۔ اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ وہ ابھی اپنی ماں کے ساتھ دوبئی میں ہیں۔ لیکن اس بھیانک خبر کو سننا ان کے لیے بہت مشکل ہوگا۔" بتایا جا رہا ہے کہ کینسر ایڈوانسڈ اسٹیج میں پہنچ چکا ہے اس لیے سنجے دَت نے فوری طور پر علاج کرانے کا فیصلہ کیا۔
Published: 12 Aug 2020, 2:35 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Aug 2020, 2:35 PM IST
تصویر: پریس ریلیز