ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان نے منشیات کیس میں ضمانت کی شرائط میں نرمی کے لیے ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ آرین خان نے بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں ہر جمعہ کو جنوبی ممبئی میں واقع نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی ) کے دفتر میں حاضر ہونے کی شرط میں نرمی کی درخواست کی گئی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے اس نرمی دینے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ این سی بی کے دفتر کے باہر میڈیا اہلکاروں کی بھیڑ رہتی ہے جس کی وجہ سے انہیں ہر بار پولس والوں کو وہاں لے جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تحقیقات دہلی این سی بی کے دفتر منتقل کر دی گئی ہیں، اس لیے ممبئی کے دفتر میں ان کے پیش ہونے کی شرط میں نرمی کی جانی چاہیے۔
Published: undefined
ہائی کورٹ آرین خان کی درخواست پر جلد ہی سماعت کر سکتی ہے۔ خیال رہے آرین اور دیگر 19 کو این سی بی نے جنوبی ممبئی کے انٹرنیشنل کروز ٹرمنل سے گرفتار کیا تھا۔ ان تمام ملزمان کو اپنے پاس کم مقدار میں نشہ آور اشیاء رکھنے کے الزام کا سامنا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined