ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی گھر میں بچے کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔ منگل کے روز انوشکا نے حاملہ ہونے کی مدت میں مستقل طور پر یوگا کرنے والی پرانی تصویر کا اشتراک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف انہیں آسنوں (اسٹیپس) کو نظر انداز کر رہی ہیں جنہیں کرنے کو ڈاکٹر نے منع کیا ہے۔ انوشکا نے اپنے مصدقہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی، جہاں وہ وراٹ کوہلی کی مدد سے ’شیرساسن‘ (سر نیچے اور پیر اوپر کرنے والا آسن) کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
Published: undefined
تصویر کا اشتراک کرتے ہوئے انوشکا شرما نے کیپشن میں لکھا، ‘‘اس ایکسرسائز میں ہاتھ نیچے اور پیر اوپر کرنا، یہ سب سے مشکل کام۔ چونکہ یوگا میری زندگی کا سب سے بڑا حصہ ہے، تو مجھے ڈاکٹروں نے صلاح دی کہ میں وہ تمام آسن کر سکتی ہوں جو حاملہ ہونے سے پہلے کرتی تھی، لیکن اب مدد سے کرتی ہوں۔ شیرشاسن، جو میں گزشتہ کئی سالوں سے کر رہی ہوں۔ میں نے سوچا کہ میں دیوار کا سہارا لوں گی لیکن میرے شوہر نے میرا پورا تعاون کیا۔ حالانکہ یہ سب میں نے یوگا ٹیچر کی نگہداشت میں کیا۔‘‘
Published: undefined
حال ہی میں انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے بچے کو جنم دینے کے بعد شوٹنگ پر واپسی کریں گی اور گھر، بچے اور پیشہ ورانہ زندگی کے درمیان تال میل برقرار رکھیں گی۔
Published: undefined
انوشکا نے کہا، ’’سیٹ پر رہنے سے مجھے کافی خوشی ملتی ہے اور اگلے کچھ دنوں تک میں شوٹنگ جاری رکھوں گی۔ اس کے بعد اپنے پہلے بچے کو جنم دینے کے بعد میں پھر سے شوٹنگ پر واپسی کروں گی اور یہ یقینی بناؤں گی کہ میرے گھر، بچے اور پیشہ ورانہ زندگی کے بیچ تال میل قائم کر سکوں۔ میں جب تک زندہ رہوں گی، کام کرتی رہوں گی، کیونکہ اداکاری سے مجھے حقیقت میں خوشی ملتی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined