فلم اور تفریح

ایک باکمال اداکارہ سادھنا، یومِ پیدائش پر خصوصی پیشکش

سادھنا نے 34 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ عمر کے آخری دنوں میں میں وہ فلمی محافل میں دکھائی نہیں دیتی تھیں۔ وہ گوشہ نشیں ہوگئی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>سادھنا، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

سادھنا، تصویر سوشل میڈیا

 

ہندی سینما کی مایہ ناز اداکارہ سادھنا شیوداسانی کی پیدائش 2 ستمبر 1941 کو کراچی میں ہوئی تھی۔ سادھنا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھیں اور آٹھ سال کی عمر تک ان کی ماں نے انہیں گھر میں ہی تعلیم و تربیت دی۔ سادھنا کا نام ان کے والد کی پسندیدہ اداکارہ سادھنا بوس کے نام پر رکھا گیا تھا۔ ان کے والد اور اداکار ہری شیوداسانی بھائی تھے جو اداکارہ ‘ببیتا’ کے والد تھے۔

Published: undefined

اداکارہ نے ماضی میں اپنی لازوال اداکاری سے انڈسٹری میں خوب نام کمایا جہاں انہوں نے متعدد فلموں میں راج کپور، دیوآنند، راجندر کمارکے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا اور مقبولیت کے جھنڈے گاڑے وہیں وہ بالی ووڈ انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کرتی رہیں۔ اداکارہ نے 1955 میں راج کپورکی فلم “شری 420’’ کے ایک مشہور گانے “مڑمڑ کہ نہ دیکھ مڑمڑ کے” میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر محض 15 برس تھی۔

Published: undefined

بطور اداکارہ ’لو ان شملہ‘ ان کی ایسی پہلی فلم تھی جو ان کی منفرد پہچان کا سبب بنی۔ اسی فلم نے انہیں شہرت کی نئی بلندیاں عطا کیں۔ سادھنا نے اپنے منفرد اوراچھوتے ہیئر اسٹائل کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کی۔ سادھنا کی کامیاب فلموں میں ’لو ان شملہ‘، ’پرکھ‘، ’میرا سایہ‘، ’ہم دونوں‘، ’ایک پھول دو مالی‘، ’من موجی‘، ’دلہا دلہن‘، ’آرزو‘، ’میرے محبوب‘، ’وقت‘، ’وہ کون تھی‘ اور کئی متعدد فلمیں شامل ہیں۔ اداکارہ کو 2002 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ایک زمانے میں ان کا زلفوں کی اسٹائل ’سادھنا کٹ‘ کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہوا جس میں ان کے آگے کے قدرے چھوٹے کٹے ہوئے بال پیشانی پر نظر آتے ہیں۔ ان کی شادی ان کی پہلی فلم کے ہدایت کار رام کرشن نیّر سے ہوئی تھی اور ان کے کوئی اولاد نہیں تھی۔ سادھنا کے کنبہ میں ایک گود لی ہوئی بیٹی ہے۔

Published: undefined

ساددھنا کے شوہر رام کرشن نیئر کا انتقال سال 1995 میں دمہ کی بیماری کے سبب ہو گیا تھا۔ سادھنا نے فلم ’گیتا میرا نام‘ کی ہدایت کاری بھی کی تھی جن میں اُن کے ساتھ اداکار فیروز خان اور سنیل دت تھے۔ دلیپ کمار کے ساتھ کام کرنے کی اُن کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔ حالانکہ 1970 کی دہائی میں فلم ’سنگھرش‘ کا جس وقت اعلان ہوا تھا اُس وقت دلیپ کمار کے ساتھ ہیروئن کے طور پر سادھنا کے نام کی تشہیر کی گئی تھی لیکن بعد میں اُن کی جگہ وجینتی مالا آگئیں۔

Published: undefined

سادھنا کا فلمی کیر یئر بہت طویل نہ تھا اور 1974 میں شمی کپور کے ساتھ انہوں نے آخری فلم ’چھوٹے سرکار‘ میں کام کیا، جو شمی کپور کی بھی بطور ہیرو آخری فلم تھی۔ تاہم شمی اس کے بعد بھی فلموں میں اداکاری کرتے رہے، مگر سادھنا نے فلموں سے کنارہ کر لیا۔ 1989 میں ان کی پروڈکشن کمپنی نے ڈمپل کپاڈیا کے ساتھ فلم بنائی اور اس میں سادھنا نے ہدایت کاری کے فرائض بھی سر انجام دئیے۔ عمر کے آخری دنوں میں وہ فلمی محافل میں دکھائی نہیں دیتی تھیں۔ وہ گوشہ نشیں ہو گئی تھیں۔ ان کی قریبی سہیلیوں میں آشا پاریکھ، وحیدہ رحمان، ہیلن جرگ رچرڈسن اور نندہ تھیں۔ سادھنا نے 34 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی آخری فلم ‘الفت کی نئی منزلیں’ 1994 میں ریلیز ہوئی تھی۔
سادھنا، جنھوں نے برسوں قبل کسی انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’’وہ اپنے تمام دوستوں کے ساتھ کرسمس کا تہوار بڑے زور و شور سے مناتی ہیں‘‘ لیکن 2015ء کا کرسمس اُن کی موت کا پیغام لے کر آیا اور وہ اپنے مداحوں کے لئے بے شمار یادیں چھوڑ گئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined