بالی ووڈ میں، امرتا سنگھ کا شمار ایسی اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے جنہوں نے 80 اور 90 کی دہائی میں اپنی دلکش اداؤں سے شائقین کو بہت محظوظ کیا۔ امرتا کی پیدائش 9 فروری 1958 کو ہوئی اور سال 1983 میں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات دھرمیندر کی ہدایت میں بنی فلم ’بیتاب ‘ سےکی اور اس فلم میں ان کے ہیرو سنی دیول تھے۔ یہ ان دونوں کی پہلی فلم تھی۔ ناظرین نے سنی اور امرتا سنگھ کی جوڑی کو پسند کیا اور فلم بھی باکس آفس پرسپر ہٹ رہی۔
Published: 09 Feb 2021, 7:40 AM IST
سال 1984 میں، امرتا سنگھ کو ایک بار پھر سنی دیول کے ساتھ فلم ’سنی‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم اوسط کامیابی حاصل کرسکی۔ 1985 میں امرتا نے فلم ‘صاحب‘ میں انل کپور کے ساتھ کام کیا اور اس فلم کا ایک نغمہ ’یار بنا چین کہاں رے‘ آج بھی سننے والوں کو یاد ہے۔
Published: 09 Feb 2021, 7:40 AM IST
سال 1985 ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’مرد‘ امرتا سنگھ کے کیریئر کے لئے ایک سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ منموہن دیسائی کی ہدایت میں بنی فلم میں امرتا کو سپراسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
Published: 09 Feb 2021, 7:40 AM IST
سال 1986 میں امرتا سنگھ کی ’نام‘ اور’چمیلی کی شادی‘سپر ہٹ فلمیں رہیں۔ فلم نام میں جہاں امرتا نے سنجیدہ اداکاری کی ، وہیں انہوں نے چمیلی کی شادی میں مزاحیہ کردار ادا کیا ۔ ۔1989 میں امرتا سنگھ کو امیتابھ بچن کے ساتھ ’طوفان ‘اور ’جادوگر‘ جیسی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا تھا لیکن بدقسمتی سے دونوں فلموں نے باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھایا۔
Published: 09 Feb 2021, 7:40 AM IST
سال 1991 میں امرتا سنگھ نے سیف علی خان سے شادی کی حالانکہ یہ شادی طویل عرصہ تک کامیاب نہیں ہوئی۔ 2004 میں امرتا اور سیف کی راہیں الگ ہوگئیں۔سال 1993 کی فلم’ آئینہ‘ امرتا کی شاندار فلموں میں شامل ہوگئی۔ اس فلم میں امرتا کا کردار جزوی طور پر گرے شیڈ لئے ہوئے تھا۔ اس فلم کے لئے انہیں بہترین معاون اداکارہ کے لئے فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا ۔
Published: 09 Feb 2021, 7:40 AM IST
سال 1993 میں فلم ’رنگ‘ کرنے کے بعد امرتا نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کرلیا تھا بعد میں انہوں نے فلم ’شہید‘ کے ذریعہ بالی ووڈ میں واپسی کی۔ آج ان کی بیٹی سارہ علی خان فلمی دنیا میں معروف اداکارہ ہیں۔
Published: 09 Feb 2021, 7:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Feb 2021, 7:40 AM IST
تصویر: پریس ریلیز