بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار کا ستارہ ان دنوں گردش میں چل رہا ہے۔ ان کی فلمیں باکس آفس پر لگاتار فلاپ ہو رہی ہیں، لیکن وہ ان سب سے بے فکر اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس درمیان انھوں نے ایک ایسا نیک کام کیا ہے جس سے وہ سرخیوں میں آ گئے ہیں۔
Published: undefined
دراصل اکشے کمار کی فلم ’کھیل کھیل‘ میں آئندہ 15 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس سے عین قبل وہ ممبئی واقع حاجی علی درگاہ پہنچے اور وہاں چادر پوشی کی۔ انھوں نے اپنی آنے والی فلم کی کامیابی کے لیے دعا بھی مانگی۔ خاص بات یہ ہے کہ اکشے کمار نے حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کو 1 کروڑ 21 لاکھ روپے کا عطیہ پیش کیا ہے۔ ٹرسٹ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ درگاہ کی تجدید کے ایک حصہ کی ذمہ داری اکشے کمار نے لی ہے اور اس کے لیے انھوں نے 1.21 کروڑ روپے عطیہ بھی پیش کیا ہے۔
Published: undefined
حاجی علی درگاہ مینجمنٹ نے اکشے کمار کے اس قدم کی تعریف کی ہے اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ ٹرسٹ نے اکشے کمار کے اس نیک عمل پر اداکار کے آنجہانی والدین کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ ویسے اکشے کمار نیک دلی والا عمل پہلے بھی کرتے دیکھے گئے ہیں۔ ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے ہیں جب اکشے کمار نے ضرورت مندوں کو کھانا کھلایا تھا۔ انھوں نے اپنے گھر پر ’گرو جی کا پاٹھ‘ رکھا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملی تھی۔ ویڈیو میں اکشے کمار اپنی بہن کے ساتھ اپنے گھر کے باہر کھانا تقسیم کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز