پربھاس، امیتابھ بچن، دیپکا پادوکون اور کمل ہاسن کی فلم ’کلکی 2898 اے ڈی‘ سنیما گھروں میں خوب کمائی کر رہی ہے۔ اس فلم نے ہندوستان میں اب تک 600 کروڑ روپے سے زیادہ کا کلیکشن کر لیا ہے۔ عالمی سطح پر بھی فلم خوب پیسے بٹور رہی ہے۔ اس درمیان شری کلکی دھام (سنبھل، اتر پردیش) کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے فلمسازوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔
Published: undefined
دراصل آچاریہ پرمود کرشنم نے ’کلکی‘ فلم پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے فلمسازوں پر مذہبی حقائق اور مذہبی کتابوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس تعلق سے انھوں نے فلمسازوں کو قانونی نوٹس بھی بھیج دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فلم میں مذہبی حقائق کو غلط طریقے سے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ انھوں نے فلم بنانے والوں سے اس گمراہ کن فلم کو بند کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
Published: undefined
دراصل ہندو مذہبی کتابوں کے مطابق بھگوان وشِنو کے دسویں اَوتار (شکل) کا نام کلکی ہے۔ یہ فلم اسی کردار کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔ آچاریہ پرمود نے اس فلم کے تعلق سے کہا ہے کہ فلمسازوں نے بھگوان کلکی کے تصور کو ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھگوان کلکی کو غلط طریقے سے فلم میں پیش کیا گیا ہے۔ آدھے ادھورے حقائق اور مذہبی صحفیوں سے چھیڑ چھاڑ کے ساتھ یہ فلم بنائی گئی ہے۔ آچاریہ پرمود کرشنم نے اس پر بے انتہا ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ فلم سے سخت گیر ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز