ممبئی: عامر خان کے ٹیچر سُہاس لمئے کا جمعرات کے روز ممبئی میں انتقال ہو گیا۔ وہ طویل مدت سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور انہیں علاج کے لئے سیفی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سہاس لمئے مشہور لسانی دانشور تھے اور انہوں نے عامر خان کو مراٹھی زبان کا درس دیا تھا۔
Published: undefined
سہاس لمئے کے انتقال کی خبر موصول ہونے کے ساتھ ہی ترکی میں نئی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ میں مصروف عامر خان نے جذباتی ٹوئٹ کیا۔ عامر خان نے ٹوئٹ میں لکھا، ’’جیسے ہی مجھے آپ کے انتقال کی خبر موصول ہوئی میں اندر تک لرز گیا، کیونکہ آپ میرے بیسٹ ٹیچر تھے۔ آپ کے ساتھ گزارے ہوئے چار سال میرے لئے بیش قیمتی ہیں۔‘‘
Published: undefined
عامر خان مزید لکھتے ہیں، مجھے بالکل یقین نہیں آ رہا ہے کہ اب آپ ہمارے درمیان نہیں رہے۔ آپ کے ساتھ گزارا ہر لمحہ میرے لئے خاص ہے۔ آپ کے سوچنے کا انداز اور نئی چیزوں کے بارے میں جاننے میں دلچسپی، آپ کی شخصیت کو دوسروں سے بالکل علیحدہ کرتی تھی۔ آپ نے مجھے صرف مراٹھی زبان ہی نہیں سکھائی بلکہ دوسری چیزیں بھی سکھائیں ہیں جو اب بھی میرے کام آتی ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سہاس لمئے مراٹھی اور سنسکرت زبان کے عالم تھے اور آن لائن مراٹھی زبان کی کلاس بھی چلاتے تھے۔ عامر خان کے ٹوئٹ سے واضح ہو رہا ہے کہ انہوں نے سہاس لمئے سے مراٹھی زبان سیکھنے کے لئے 4 سال تک خصوصی کلاس لی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined