تیونس نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں خطاب کی دعویدار مانی جانے والی مضبوط فرانس کی ٹیم کو ایک گول سے شکست دے دی لیکن وہ فیفا عالمی کپ کے کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر پائی کیونکہ آسٹریلیا نے اپنا میچ جت کر چھہ پوائنٹس حاصل کر لئے جبکہ تیونس کے صرف چار پوانٹس تھے ۔ دوسری جانب پولینڈ جس کو ارجنٹائن نے صفر کے مقابلے دو گولوں سے شکست دی وہ ایک گول کی بڑھت کی وجہ سے میکسیکو کے مقابلے کواٹر فانل میں داخل ہو گیا۔
Published: undefined
تیونس نے 2022 فیفا ورلڈ کپ میں بدھ کو جوش و خروش سے بھرے میچ میں فرانس کو 1-0 سے شکست دے کر ایک اور اپ سیٹ اپنے نام کر لیا۔
Published: undefined
ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں تیونس کے کپتان وہبی خضری نے58ویں منٹ میں فتح کا گول کیا۔تیونس نے پہلے ہاف میں دو بار کے عالمی چیمپئن فرانس کو سخت چیلنج دینے کے بعد دوسرے ہاف میں خضری کے گول کے ذریعے برتری حاصل کی۔ متعین کھیل کا وقت اختتام کے بعد تیونس کی ٹیم جیت کی طرف دیکھ رہی تھی لیکن اضافی وقت کے آخری لمحات میں اینٹوئن گریزمین نے گول کر دیا اور اسٹیڈیم میں خاموشی چھا گئی۔ تیونس کے شائقین نے محسوس کیا کہ ان سے قیمتی فتح چھین لی گئی ہے، لیکن ریفری نے تب ہی گول کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔ ریفری نے وی اے آر پر دیکھنے کے بعد فرانس کے گول کو آف سائڈ قرار دیا جس کی وجہ سے تیونس نے فرانس کو ایک گول سے ہرا دیا ۔ تیونس نے کسی بھی یورپی ملک کے خلاف ورلڈ کپ میں اپنی پہلی فتح درج کی۔
Published: undefined
جیت کے باوجود تیونس سپر 16 مرحلے میں آگے بڑھنے میں ناکام رہا کیونکہ وہ گروپ ڈی میں ایک جیت، ایک ڈرا اور ایک ہار کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، جب کہ فرانس اور آسٹریلیا نے پہلی دو ٹیموں کے طور پر پہلا مرحلہ ختم کیا۔واضح رہے فرانس جو پہلے ہی کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر گئی تھی اس نے اپنے پہلے میچ کے نو کھلاڑیوں کو آرام دیا تھا لیکن جب گول ہو گیا تو اس نے اپنے بہترین کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا جس کے بعد فرانس کا مظاہرہ بہتر ہوا۔
Published: undefined
میسی کی ارجنٹائن ٹیم جو اپنا پہلا میچ سعودی عرب کے ہاتھوں ہار گئی تھی اس نے اپنے آخری میچ میں پولینڈ کو دو گولوں سے شکست دی ۔ ادھر گروپ کے دوسرے میچ میں میکسیکو نے سعودی عرب کو ایک کے مقابلے دو گولوں سے شکست دی ۔ ایک وقت میں میکسیکو بھی سعودی عرب سے دو گولوں سے جیت رہی تھی جس کی وجہ سے یہ مسئلہ تھا کہ پولینڈ اور میکسیکو میں سے کون کواٹر فائنل میں جائے گا لیکن سعودی کے آخر میں گول کرنے کی وجہ سے بہتر گول فرق کی جہ سے پولینڈ کوالیفائی کر گیا جبکہ دونوں کے پوانٹس چار چار تھے ۔ ارجنٹائن نے پہلی ہار کے با وجود اپنے گروپ میں ٹاپ کیا۔ پولینڈ کے گول کیپر نے میسی کے ذریعہ لی گئی پینالٹی کو روک کر مقابلہ میں سنسنی پھیلا دی تھی لیکن بعد میں ارجنٹائن ٹیم نے دو گول کئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز