فیفا عالمی کپ میں کھیلے گئے میچوں میں آسٹریلیا ، پولیند ، فرانس اور ارجنٹائن نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ آج کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا نے میکسیکو کو دو گولوں سے شکست دی جس میں ایک گول میسی نے کیا۔ ادھر کل کھیلے گئے میچوں میں فرانس نے ڈنمارک کو ایک کے مقابلے دو گولوں سے شکست دی ، پولینڈ نے مضبوط سعودی عرب کی ٹیم کو دو گولوں سے شکست دی اور آسٹریلیا نے تیونیشیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔
Published: undefined
سعودی عرب کے خالف کھیلتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں کپتان رابرٹ لیوانڈوسکی کےپہلے گول کی مدد سے پولینڈ نے ہفتہ کے روز گروپ سی مقابلے میں سعودی عرب کو 2-0 سے شکست دی۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زیلنسکی (39ویں منٹ) نے پولینڈ کو برتری دلائی جبکہ لیوانڈوسکی نے 89ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کے لیے تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔
Published: undefined
سعودی عرب جس نے پہلے میچ میں ارجنٹینا کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تھا، اس میچ میں بھی عمدہ فارم میں نظر آیا، حالانکہ پولینڈ کا دفاع ان پر بھاری پڑا۔ سعودی عرب گول کرنے میں ناکام رہا لیکن بہت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پولینڈ پر مستقل دباؤ بنا کر رکھا۔
Published: undefined
زیلینسکی کے گول کے چار منٹ بعد سعودی کو پنالٹی ملی۔ لیونل میسی کی ٹیم کے خلاف پہلے میچ میں گول کرنے والے سالم الدوسری نے گول کرنے کی کوشش کی، جسے پولینڈ کے گول کیپرنے بچا لیا۔ محمد البریک نے ایک بار پھر گیند کو نیٹ تک پہنچانے کی کوشش کی لیکن اسے بھی گول کیپر نے روک لیا۔
پولینڈ ایک جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ گروپ سی میں پہلے مقام پر آگیا ہے جبکہ سعودی عرب اور ارجنٹائن ایک جیت اور ایک ہار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
Published: undefined
ادھر کل آسٹریلیا نے مائیکل ڈیوک کے ہیڈر کی بدولت تیونس کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ ڈی کے مقابلے میں 1-0 سے شکست دی۔ تیونس نے ورلڈ کپ میں ایشیائی اور افریقی ممالک کی شاندار پرفارمنس کے رجحان کو جاری رکھتے ہوئے الجنوب اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کڑی ٹکر دی، تاہم ڈیوک کا گول میچ میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔
Published: undefined
ڈیوک نے 24ویں منٹ میں کریگ گڈون کے کراس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو نیٹ میں پہنچا دیا۔ یہ واحد موقع تھا جب آسٹریلیائی ٹیم تیونس کے مضبوط دفاع کو توڑ سکی۔ تیونس نے دوسرے ہاف میں جارحانہ انداز اختیار کیا اور کئی مواقع پیدا کیے لیکن ایک بار بھی آسٹریلیائی نیٹ تک نہ پہنچ سکے۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا گروپ ڈی میں دوسرے نمبر پرپہنچ گئی ہے ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز