فیفا ورلڈ کپ 2022 کے افتتاحی میچ میں سربیا کے خلاف شاندار صفر کے مقابلے دو گولوں سے جیت کے ایک دن بعدبرازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار کو اس میچ کے دوران ٹخنے کی چوٹ کا سامنا کرنے کی وجہ سے گروپ مرحلے کے بقیہ میچوں سے باہر کردیا گیا ہے۔ تاہم، نیمار کے لیے ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوا ہے کیونکہ توقع ہے کہ وہ ناک آؤٹ میچوں کے لیے واپس آئیں گے۔
Published: undefined
برازیل کے فارورڈ کے خلاف لوسیل آئیکونک اسٹیڈیم میں میچ کے دوران نو فاؤل کیے گئے ، جو اس ورلڈ کپ میں اب تک کسی بھی کھلاڑی کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا ہے،۔ 80ویں منٹ میں ان کو درد کی وجہ سے باہر بلا لیا گیا ۔ واضح رہےان کے ٹخنے میں چوٹ اس وقت لگی جب سربیا کے کھلاڑی نیکولا ملنکووچ نے ان کو سختی سے روکا تھا۔
Published: undefined
نیمار کو باہر بلاکر ان بینچ پر آئس پیک کے ساتھ ٹریٹمنٹ کیا گیا ۔ بعد ازاں اس کے ٹیسٹ کروائے گئے اور جمعہ کو ہوٹل میں ان کا علاج بھی ہوا۔
Published: undefined
نیمار اب 28 نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف اور 3 دسمبر کو کیمرون کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے، لیکن وہ 3 دسمبر سے شروع ہونے والے ناک آؤٹ گیمز کے لیے واپس ٹیم میں شامل ہوں گے۔
Published: undefined
نیمار نے ابھی تک برازیل کے لیے کوئی بڑی ٹرافی نہیں جیتی ہے۔ اگرچہ انہوں نے برازیل کے لیے 2013 کا کانفیڈریشن کپ اور 2016 کے ریو ڈی جنیرو گیمز میں اولمپک گولڈ جیتا، لیکن انہوں نے ابھی تک کوئی بڑی ٹرافی نہیں جیتی ہے ۔ وہ برازیل کے لیے پیلے کا ریکارڈ توڑنے سے بھی دو گول پیچھے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز