فیفا عالمی کپ کے سپر 16 کے مقابلوں میں ہالینڈ نے امریکہ ایک گول کے مقابلہ تین گولوں سے شکست دی وہیں ارجنٹائن نے ایک گول کے مقابلہ دو گولوں سے آسٹریلیا کو شکست دی۔ ہالینڈ اور ارجنٹائن اب فیفا عالمی کپ کے کواٹر فائنل میں داخل ہو گئے ہیں ۔
Published: undefined
لیونل میسی نے اپنے کیریئر کے 1000ویں میچ میں سب کو اس وقت مسحور کر دیا جب انہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سپر 16 مقابلے میں ا آسٹریلیا کو ایک گول کے مقابلے دو گولوں سے شکست دینے میں مدد کی۔ واضح رہے ہالینڈ قطر میں چل رہے فیفا عالمی کپ کے کواٹر فائنل میں داخل ہونے والی پہلی ٹیم بنی جس نے امریکہ کو ایک گول کے مقابلہ تین گولوں سے شکست دی ۔
Published: undefined
واضح رہےارجنٹائن نے ہاف ٹائم کے وقفے ک 1گول کی برتری حاصل کی تھی جو میسی نے 35ویں منٹ میں کیا تھا اور اس کو دوسرے ہاف کے شروع میں جولین الواریز نے دگنا کر دیا۔ الواریز کے 57 ویں منٹ کے گول نے ارجنٹائن کو مضبوطی بخشی ۔آسٹریلیا نے اگرچہ 77 ویں منٹ میں دو بار کے چیمپئن کو ایک گول کر کے اس وقت ڈرا دیا جب اس نے ارجنٹائن پر ایک گول کر دیا ۔
Published: undefined
میسی نے اپنے 94ویں بین الاقوامی گول سے 35 منٹ میں ارجنٹائن کو آگے کر دیا اور جنوبی امریکیوں کے لیے ورلڈ کپ کے آٹھ گولوں کے عظیم ڈیاگو میراڈونا سے آگے کر دیا۔ ارجنٹائن شروع میں تھوڑا اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کر پائی لیکن بعد میں وہ لے میں آ گئی۔
Published: undefined
پہلے میچ میں امریکہ کی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وہ گول نہیں کر پائی جبکہ ہالینڈ نے شاندار تین گول کئے۔ امریکہ کی جانب سے مڈ یعنی ہاف میں کھلاڑی دفاع کرنے میں کمزور نظر آئے جس کا پورا فائد ہ ہالینڈ کے اسٹرائکرس کو ملا اور تقریبا ایک ہی انداز میں انہوں نے پہلے دو گول کئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined