دو مضبوط یوروپی فٹبال ٹیموں کا فیفا عالمی کپ 2022 کا سفر ختم ہو گیا اور ان کی جگہ ایک ایشیائی اور ایک افریقی ٹیم نے عالمی کپ کے سپر 16 میں جگہ بنا لی ۔ جرمنی کوسٹا ریکا کو ہرانے کے با وجود سپر 16 میں داخل نہیں ہو پائی جبکہ اسپین جاپان سے ہارنے کے بعد بھی سپر 16 میں داخل ہوگئی۔ دوسری جانب مراکش نے اپنے گروپ میں ٹاپ کر کے سپر 16 میں جگہ بنا لی لیکن بیلجیئم اور کروشیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں برابری کی وجہ سے بیلجیئم باہر ہو گئی اور کروشیا سپر 16 میں پہنچ گئی۔
Published: undefined
فٹبال کا یوروپی پاور ہاؤس جرمنی کے لئے ایک دل دہلا دینے والا خاتمہ اس وقت ہوا جب وہ گروپ مرحلے میں فیفا ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہو گیا۔ سال 2018 میں روس میں ہونے والے فیفا عالمی کپ میں بھی جرمنی ایسی ہی قسمت سے دوچار ہوا تھا اور اب لگاتار دوسری مرتبہ گروپ مرحلے میں ہی اس کا عالمی کپ کا سفر ختم ہو گیا ہے ۔ جرمنی نے اپنے آخری گروپ میچ میں کوسٹا ریکا کے خلاف 4-2 سے سنسنی خیز جیت درج کی، لیکن گروپ’ ای‘ میں مایوس کن تیسرے نمبر پر رہتے ہوئے مزید آگے بڑھنا اس کے لئے کافی ثابت نہیں ہوا۔
Published: undefined
ادھر جاپان نے ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا شاندار مقابلہ اس وقت جیتا جب اس نے 2010 کے چیمپئن اسپین کو ایک کے مقابلے دو گولوں سے شکست دی اور اپنے شکست خوردہ حریف کے ساتھ آخری 16 میں جگہ بنالی۔ آخری 16 میں جاپان کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا جبکہ اسپین کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔
Published: undefined
مراکش نے جمعرات کو اپنے گروپ ایف کے میچ میں کینیڈا کو 2-1 سے شکست دے کر 36 سال بعد فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سپر 16 مرحلے میں داخلہ لیا۔
Published: undefined
الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے حکیم زیچ (چوتھے منٹ) اور یوسف النصری (23ویں منٹ) نے گول داغے۔ کینیڈا کی جانب سے واحد گول نائف ایگارڈ نے 40ویں منٹ میں کیا۔
Published: undefined
عالمی نمبر دو بیلجیئم کو 2-0 سے شکست دینے والے مراکش کو اگلے راؤنڈ میں جانے کے لیے جیت یا ڈرا کی ضرورت تھی۔ مراکش نے تین میچوں میں سات پوائنٹس کے ساتھ سپر 16 میں جگہ حاصل کر لی ہے، جبکہ کروشیا (پانچ پوائنٹس) گروپ ایف سے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہے۔
Published: undefined
مراکش کو میچ کے پہلے ہی منٹ میں حکیم کے کراس سے گول کرنے کا موقع ملا تھا لیکن اسے تین منٹ بعد پہلی کامیابی مل گئی۔ نصیری کی کوشش کو کینیڈین گول کیپر میلان بورجان نے روک دیا، لیکن گیند اس سے بچ گئی اور زیچ نے اسے جال میں پھینک کر مراکش کو برتری دلادی۔ اس کے بعد مراکش نے جارحانہ کھیل جاری رکھا۔ میچ کے 23 ویں منٹ میں نصیری نے کینیڈین دفاع سے بچتے ہوئے ایک طاقتور شاٹ لگا کر پنالٹی ایریا میں اپنا راستہ تلاش کیا۔
Published: undefined
مراکش کے کھلاڑی ایگارڈ نے کینیڈا کا واحد گول کیا۔ کینیڈا کے فارورڈ کھلاڑی گیند کے ساتھ مراکش کے گول کی طرف بڑھ رہے تھے۔ ایگارڈ نے اپنے پاؤں سے گیند کو روکنے کی کوشش کی لیکن یہ مراکش کے گول پوسٹ میں چلی گئی۔
Published: undefined
دوسرے ہاف میں کینیڈین کھلاڑیوں نے گول کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن مراکش کے کپتان اور گول کیپر رومین ساس کا مقابلہ نہیں کرسکے۔ دوسرے ہاف میں بھی مراکش نے اپنا جارحانہ رویہ برقرار رکھا۔ مراکش کے پاس میچ کا 59 فیصد وقت گیند تھا، جس نے کینیڈا کو میچ پر قابو پانے کا موقع نہیں دیا۔
Published: undefined
مراکش نے 1986 کے بعد پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی ہے۔ ادھر کروشیا نے گروپ ایف کے میچ میں بیلجیئم کے ساتھ ڈرا کھیلنے کے بعد سپر 16 میں جگہ بنا لی ہے۔ الریان کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی تاہم کروشیا نے مزید پوائنٹس کی بنیاد پر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز