فیفا عالمی کپ

سینیگل سے شکست کے باعث میزبان  قطر کا عالمی کپ سے باہر ہو نا طے

عالمی کپ میں میزبان قطر  کی یہ مسلسل دوسری شکست تھی جس کی وجہ سے وہ عالمی کپ سے تقریبا باہر ہو  گئے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

میزبان قطر نے فٹبال کے عالمی کپ میں اپنا پہلا گول ضرور کیا لیکن وہ سینیگل سے ایک کے مقابلے تین گولوں سے ہار گیا ۔

Published: undefined

عالمی کپ میں یہ قطر  کی مسلسل دوسری شکست تھی جس کی وجہ سے وہ عالمی کپ سے تقریبا باہر ہو  گئے ہیں ۔ اس سے قبل ایکواڈور نے 2-0 سے شکست دی تھی۔ میچ کے پہلے ہاف میں سینیگل کے بولائے ڈیا نے 41ویں منٹ میں شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی جبکہ میچ کے 48ویں منٹ میں فامارا ڈیڈیہو نے ایک اور گول کر کے فرق 2-0 کردیا۔

Published: undefined

اس کے بعد قطر کے محمد منتظری نے میچ کے 78ویں منٹ میں گول کر کے فرق کو کم کرنے کی کوشش کی تاہم جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی سینیگل کے چیک احمدو بیمب ایمبیک نے 84ویں منٹ میں ایک اورگول کرکے ٹیم کو 3-1 کی فیصلہ کن برتری دلادی، جو میچ کے اختتام تک قائم رہی۔

Published: undefined

اس گروپ کے دوسرے میچ میں ایکواڈور نے ہالینڈ کو ایک ایک گول کی برابری پر روکا ۔ پہلا گول چھٹے منٹ میں گکپو نے کیا لیکن دوسرے ہاف کا میچ شروع ہوتے ہی ویلنشیا نے ایکواڈور کی جانب سے گول کر کے میچ کو برابر کر دیا۔ ایکواڈور نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے پہلے ہاف کے آخری مراحل میں گول کر دیا تھا لیکن اس کو آف سائڈ قرار دیا گیا۔  ادھر انگلینڈ جس نے ایران کو اپنے پہلے میچ میں زبردست شکست دی تھی اس کو امریکی ٹیم نے ڈرا پر روک دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined