فیفا عالمی کپ کے سپر 16 مقابلوں میں کروشیا نے سخت مقابلہ میں جاپان کی ٹیم کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں ہرا دیا جبکہ برازیل نے ایک آسان اور ایک طرفہ میچ میں جنوبی کوریا کی ٹیم کو ایک کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دی اور یہ چاروں گول برازیل نے پہلے ہاف میں کئے۔ دونوں ایشایائی ٹیموں کی شکست کے بعد فیفا عالمی کپ کے کواٹر فائنل میں اب کوئی بھی ایشیائی ٹیم نہیں ہے۔
Published: undefined
پانچ بار کے چیمپئن برازیل نے منگل کو قطر میں ہونے والے فیفا عالمی کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے نام کے مطابق مظاہرہ کیا ۔ برازیل نے سٹیڈیم 974 میں اپنے راؤنڈ آف 16 کے مقابلے میں جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلہ چار گولوں سے شکست دی اور کواٹر فائنل میں اس کا مقابلہ 2018 کی رنرز اپ کروشیا کے ساتھ ہوگا جس نے جاپان کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں ہرا دیا۔برازیل کی جانب سے پہلا گول اس کے وینیکس جونئیر ، دوسرا نیمار ، تیسرا رچلسن اور چوتھا و آخری گول لوکاس نے کیا ۔
Published: undefined
2018 ورلڈ کپ کی رنر اپ کروشیا نے سپر- 16 کے سنسنی خیز مقابلے میں جاپان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
Published: undefined
جاپان کی جانب سے پہلا گول ڈائیزن مائیڈا نے 43 ویں منٹ میں کیا جبکہ شوٹ آؤٹ میں جاپان کی جانب سے صرف تاکوما اسانو گول کر سکے۔ جاپان نے پہلی مرتبہ بڑھت حاصل کی تھی لیکن وہ اسے برقرار نہیں رکھ پائے۔
Published: undefined
الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کروشیا کی جانب سے پہلا گول ایوان پیرسک نے 55ویں منٹ میں کر کے میچ برابر کر دیا ۔ اس کے بعد جب دونوں ٹیمیں کوئی اور گول کرنے میں ناکام رہیں تو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں فیصلہ ہوا جس میں کروشیا کی جانب سے نکولا ولاسک، مارسیلو بروزووچ اور ماریو پاسالک نے گول کیے ۔
Published: undefined
مائیڈا نے جاپان کو ابتدائی برتری دلائی ، لیکن پیرسک کے ایک گول سے میچ برابر ہوگیا۔ جاپان نے جارحانہ کھیل جاری رکھا تاہم مقررہ وقت اور 30 منٹ کے اضافی وقت میں کوئی گول نہ ہونے کے بعد میچ شوٹ آؤٹ میں چلا گیا جہاں کروشیا کا تجربہ ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کروشیا کے تین کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب رہے، اور ان کے گول کیپر ڈومینک لیوکوک نے تین گول روک کر اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز