نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو نے فیس میں اضافہ کے خلاف پرامن مظاہرہ کر رہے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ پر پیر کے روز پولس لاٹھی چارج کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی طلبہ کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ضرورت پڑنے پر وہ بھی احتجاجی مظاہروں میں شامل ہوگی۔
Published: 19 Nov 2019, 7:11 PM IST
رام گوپال یادو نے آج پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ جے این یو ملک کی سب سے بڑی اور باوقار یونیورسٹیوں میں شامل ہے جہاں مختلف طرح کی فیس اتنی بڑھادی گئی ہے جنہیں غریب طلبہ کے لئے برداشت کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس کے خلاف میں پرامن مظاہرہ کرنے والے طلبہ پر پولس نے بے رحمی سے لاٹھی چارج کیا جو انتہائی قابل مذمت ہے۔
Published: 19 Nov 2019, 7:11 PM IST
انہوں نے کہا کہ جے این یو ایک عالمی سطح کی یونیورسٹی ہے۔ یہا ں تعلیم حاصل کرنے والے بیشتر طلبہ غریب ہیں اور ان کی تحریک درست ہے جس کی سماج وادی پارٹی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ان کی پارٹی طلبہ کے احتجاجی مظاہروں میں شامل بھی ہوگی۔
Published: 19 Nov 2019, 7:11 PM IST
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ این ڈی اے حکومت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جے این یو سے تعلیم حاصل کرکے اس مقام تک پہنچے ہیں لیکن ان کی حکومت وہاں کے طلبہ کے ساتھ انصاف نہیں کرکے ’ان کی پرامن تحریک کو طاقت کے زور پر کچل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سے وابستہ افراد امیر ہیں جنہیں غریب طلبہ کی پریشانیوں کا احساس نہیں ہے اس لئے وہ غریب طلبہ کے حق کی آواز نہ اٹھاکر ان کے ساتھ ہونے والی بربریت کی حمایت کررہے ہیں۔
Published: 19 Nov 2019, 7:11 PM IST
رام گوپال یادونے کہا کہ اس سنگین مسئلہ کو پارلیمنٹ میں زور دار طریقے سے اٹھایا گیا ہے اور اگر جے این یو کے طلبہ کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا تو پھر اس معاملے کو راجیہ سبھا میں اٹھایا جائے گا۔ خیال رہے کہ جے این یو کے طلبہ کے مظاہرے کے دوران ان پر کی گئی لاٹھی چارج کے خلاف راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ ہوا جس سے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔
Published: 19 Nov 2019, 7:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 Nov 2019, 7:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز