نئی دہلی: ملک کے دو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) سمیت تین اعلی تعلیمی ادارے اس سال بین الاقوامی کیو ایس رینکنگ میں ٹاپ 200 اعلی تعلیمی ادارے میں آ گئے ہیں۔
Published: undefined
ان تینوں اداروں میں آئی آئی ٹی، ممبئی 162 ویں، آئی آئی ٹی دہلی 172 ویں اور انڈین سائنس انسٹی ٹیوٹ بنگلور 170 ویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ سال آئی آئی ٹی ممبئی 179 ویں مقام پر تھا جو اس وقت 17 پائیدان اوپر ہے۔ جبکہ آئی آئی ٹی دہلی گزشتہ سال کی طرح اسی نمبر پر ہے۔
Published: undefined
دو سو اور تین سو پائیدان کے درمیان تین اور آئی آئی ٹی ہیں جن میں آئی آئی ٹی مدراس گزشتہ سال کی طرح 264 ویں مقام پر آئی آئی ٹی كھڑگ پور 295 ویں اور آئی آئی ٹی كنور 283 ویں مقام پر ہیں۔ دہلی یونیورسٹی 487 ویں اور آئی آئی ٹی گوہاٹی 472 ویں مقام پر ہیں۔
Published: undefined
جادھوپور یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ ، علی گڑھ، بی ایچ یو، حیدرآباد یونیورسٹی،ا وپی جندل، تھاپر اور امیٹی یونیورسٹی 1000 کے اندر ہیں۔ اس طرح ٹاپ ایک ہزار اعلی تعلیمی اداروں میں ہندوستان کے 27 تعلیمی ادارے شامل ہیں۔
Published: undefined
دریں اثنا اس کامیابی پر مرکزی انسانی وسائل و ترقیات کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے تمام اداروں کو مبارک باد دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز