نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے قومی اہلیتی امتحان (این ای ٹی) دسمبر 2020 سیشن کا انعقاد 2 مئی 2021 سے ہونا تھا، جسے اب ملتوی کردیا گيا ہے۔ یو جی سی-نیٹ کی آرگنائزنگ ایجنسی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی طرف سے آج جاری ہونے والے عوامی نوٹس میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔
Published: undefined
این ٹی اے کے نوٹس کے مطابق یو جی سی-نیٹ کے دسمبر 2020 کے سیشن کا انعقاد ملتوی کرکے 02 مئی سے 17 مئی 2021 کے درمیان امتحان منعقد کرنے کا شیڈیول تیار کیا گيا تھا، لیکن عالمی وباء کورونا وائرس کی موجودہ سنگین صورتحال میں امیدواروں کی حفاظت اور سلامتی کی خاطر اس کمپوٹر بیسڈ ٹیسٹ کا انعقاد دوبارہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گيا ہے۔ نوٹس کے مطابق یوجی سی -نیٹ کے دسمبر 2020 کے امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور امیدواروں کو نئی تاریخ سے کم از کم 15 روز قبل مطلع کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined