تعلیم اور کیریر

تمل ناڈو حکومت سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کرے:  اسلم باشاہ

اسکول فیس ادا کرنے سے محروم طالبہ کو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اسلم باشاہ نے 30 ہزار کی مالی امدادکی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

وانمباڑی ( پریس ریلیز): وانمباڑی کے قریب ایک پرائیویٹ اسکول کی طالبہ کو اسکول انتظامیہ نے مکمل فیس نہ ادا کرنے پر طالبہ کو دھوپ میں کھڑ ا کرکے سزا دی، جس کی وجہ سے طالبہ بے ہوش ہوگئی اور اسے استپال داخل کرایا گیا۔ اس خبر کے سننے کے بعد تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹرجے اسلم باشاہ نے اسپتال میں زیر علاج طالبہ سے ملاقات کی اور طالبہ کو فیس ادا کرنے کیلئے 30 ہزار روپئے کی مالی امداد فراہم کی۔

Published: undefined

طالبہ کے والد مرلی ( آٹو ڈرائیور) نے ڈاکٹر اسلم باشاہ کو بتایا کہ ان کی بیٹی گایتری ، چتی پننور میں واقع ایک پرائیویٹ میٹرک اسکول میں دسویں کی طالبہ ہے ۔ اسکول انتظامیہ نے امسال طالبہ کو 45 ہزار فیس اد ا کرنے کو کہا تھا لیکن میرے پاس صرف 9 ہزار روپئے تھے لہذا میں نے بقیہ فیس کی رقم بعد میں ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

Published: undefined

اسکول انتظامیہ نے اس کو قبول نہیں کیا اور گایتری کو کلاس روم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور اسے اسکول کے احاطے میں ہی دھوپ میں کھڑ اکیا گیا۔ جس کی وجہ سے گایتری بے ہوش ہوگئی اور اب اسپتال میں زیر علاج ہے۔ طالبہ کو مالی امداد کرنے کے بعد تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر جے اسلم باشاہ نے اخباری نمائندوں سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ ایک آ ٹو ڈرائیور محنت کرکے اپنی بیٹی کو پڑھارہا ہے ۔ اسکول انتظامیہ کو اس کا احساس نہیں ہے ، روپیئوں کیلئے انتظامیہ نے طالبہ کو دھوپ میں کھڑا کرکے سزا دیکر انسانی حقوق کی پامالی کیا ہے ۔

Published: undefined

اس واقعہ سے میرے دل کو ٹھیس پہنچی تھی اس لئے میں نے طالبہ کی مالی امداد کی ہے ۔ اس زمانے میں کامراج نے بہت سارے اسکول کھولے اور وہ پڑھنے کی ترغیب دی ۔ لیکن موجودہ حکومت کثیر تعداد میں شراب کی دوکانوں کو کھول رہی ہے ۔ سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پرائیوٹ اسکول کی طرف جاتے ہیں۔ اگر گلی گلی میں نجی اسکول کھولنے کی اجازت دی جائے تو سرکاری اسکولوں میں داخلہ کم ہی ہوگا۔ سرکاری اسکولوں میں داخلہ کم ہونے کی صورت میں یا تو اسے بند کردیا جاتا ہے یا اسے لائبریری میں تبدیل کردیا جاتا ہے ۔ ایسے میں سرکاری اسکول میں داخلے کیسے ہوں گے۔

Published: undefined

حکومت اور ریاست کے وزیر اعلی اور وزیرتعلیم کو چاہئے کہ وہ سرکاری اسکول میں پرائیویٹ اسکول کی طرح معیاری تعلیم فراہم کرنے کے اقدامات کریں تاکہ غریب طلبہ اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر جے اسلم باشاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبہ گایتری کو فیس نہ ادا کرنے پر سزا دینے کے خلاف کارروائی کی جائے اور متاثرہ طالبہ گایتری کی بارہویں جماعت تک کا خرچ اسکول انتظامیہ ہی اٹھائے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined