نئی دہلی: اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) پیپر لیک معاملہ کی تفتیش کو لے کر احتجاج جاری ہے اور اب اس نے ملک گیر تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پیپر لیک معاملہ کی سی بی آئی تفتیش کرانے کا یقین تو دلایا ہے لیکن مظاہرین طلباء تحریری یقین دہانی کرائے جانے کے مطالبہ پر بضد ہیں۔
قبل ازیں بی جے پی کی سوشل میڈیا ٹیم نے یہ دعویٰ کیا کہ دہلی میں ایس ایس سی دفتر کے باہر بے روزگار نوجوانوں کی طرف سے کیا جا رہا احتجاج واپس لے لیا گیا ہے، لیکن احتجاج بدستور جاری ہے اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔
Published: 06 Mar 2018, 10:36 AM IST
ایس ایس سی بھرتی گھوٹالہ کے خلاف پیر یعنی 5 مارچ کو دہلی کے ساتھ پٹنہ، بھوپال، الہ آباد، لکھنؤ، جے پور، چنڈی گڑھ، حصار، بنگلورو، بیکانیر اور کروکشیتر جیسے شہروں میں بھی بے روزگار نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کر دئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر کے ہزاروں طلباء اور بے روزگار نوجوان 27 فروری سے دہلی کے سی جی او کمپلیکس واقع اسٹاف سلیکشن کمیشن کے صدر دفتر کے سامنے مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان طلباء کا مطالبہ ہے کہ ایس ایس سی کی طرف سے کرائے جا رہے مختلف تقابلی امتحانات میں دھاندلی کی جا رہی ہے اور سوالات کے پرچے قبل از امتحان بازار میں آ جاتے ہیں۔ نوجوانوں کا الزام ہے کہ 17 سے 22 فروری کو ’کمبائنڈ گریجویٹ لیول‘ جو آن لائن امتحان میں زبردست دھاندلی ہوئی اور امتحان سے پہلے ہی سوالات کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہو گیا۔
Published: 06 Mar 2018, 10:36 AM IST
دہلی میں احتجاج کر رہے ملک بھر سے آئے نوجوان لیک ہوئے پیپر کا اسکرین شاٹ دکھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اس گھوٹالہ کو لے کر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ متعدد ایسے نوجوان ہیں جو پرائیویٹ جاب چھوڑ کر ایس ایس سی کی تیاری کر رہے ہیں اب انہیں اپنا مستقبل پرخطر نظر آ رہا ہے۔
Published: 06 Mar 2018, 10:36 AM IST
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، سوراج انڈیا پارٹی کے یوگیندر یادو، بی جے پی کے دہلی صدر منوج تیواری اور رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی طلباء سے ملاقات کر چکے ہیں۔ اتوار کو انا ہزارے بھی مظاہرین نوجوانوں سے ملاقات کےلئے پہنچے تھے۔
Published: 06 Mar 2018, 10:36 AM IST
پیر کے روز مظاہرین نوجوانوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن بھی جائے احتجاج پر پہنچے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’طلباء کی اس تحریک کو ہم سپریم کورٹ میں بھی اٹھائیں گے۔ سی بی آئی جو جانچ کرے گی اس کا بھی وقت مقرر ہونا چاہئے تاکہ یہ معلوم چلے کہ ایس ایس سی کس طرح کام کر رہا ہے۔‘‘ پرشانت بھوشن نے مزید کہا ’’پرامن مظاہرہ ہمارا بنیادی حق ہے اور اسے ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ ہم چاہتے ہیں کہ جانچ پوری ہونے تک ایس ایس سی کے تمام امتحانات پر پوری طرح سے روک لگا دی جائے۔
Published: 06 Mar 2018, 10:36 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Mar 2018, 10:36 AM IST