نئی دہلی: صدر رامناتھ کووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی، کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی، وزیرداخلہ امت شاہ سمیت کئی دیگر لیڈروں نے جمعرات کو یوم اساتذہ (ٹیچرس ڈے) کے موقع پر سابق صدر داکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کو یاد کرتے ہوئے تمام اساتذہ کو نیک خواہشات پیش کیں۔
Published: undefined
صدر رام ناتھ كووند نے ٹوئٹر پر لکھا ’’یوم اساتذہ کے موقع پر میں ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور تمام اساتذہ کو مبارکباد دیتا ہوں ۔اساتذہ نوجوان دماغ کو مضبوط اقدار کے ساتھ متاثر کرتے ہیں اور ان کو علم اور خواب دیکھنے کے لئے حوصلہ افزا کرتے ہیں۔ ایسا کرنے سے، وہ ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ یوم اساتذہ ملک کے دوسرے صدر ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کی جینتی پر تعلیم کے شعبہ میں ان کے بیش بہا تعاون کی یاد میں ہر سال پانچ ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ آج ان کا 131 واں یوم پیدائش ہے۔
Published: undefined
صدر کووند نے مزید کہا کہ عظیم دانشور ، سیاستداں اور بہترین اساتذہ میں شمار ملک کے سابق صدر ڈاکٹر رادھا کرشنن کی جینتی کو’یوم اساتذہ ‘ کے طور پر مناكر، ہم ان کے تئیں احترام و عقیدت پیش کرتے ہیں۔
Published: undefined
نائب صدر ونکیانائیڈو نے ٹوئٹ کیاکہ ’’میں ہندستان کے پہلے صدر عظیم اسکالر اور توانائی بخش مقررڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش اور یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو سلام کرتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر رادھا کرشنن نے کہا تھا کہ اساتذہ و ہ ہیں جو خود احتساب میں مدد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ استاد کوئی انسٹرکٹر نہیں ہے بلکہ ایک محبت کرنے والا رہنما ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں زیادہ سے زیادہ اساتذہ کی ضرورت ہے جو ہمارے بچوں میں جمہوری اقدار، مساوات، آزادی ، انصاف، سیکولرازم، انسانیت کے لئے ہمدردی، انسانی حقوق کے لئے احترام اور لگن کا جذبہ پیدا کرسکیں۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی جوکہ اس وقت روس کے دورے پر ہیں، انہوں یوم اساتذہ کے موقع پر ٹوئٹ کیا’’ٹیچر ڈے کے موقع پر تمام اساتذہ کو دلی مبارکباد۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر راداکرشنن کے تعان کو یاد کرتے ہوئے انہیں غیرمعمولی استاد اور گرو قرار دیا۔
Published: undefined
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ٹیچرس ڈے کے موقع پر تمام طلبا اور اساتذہ کو نیک خواہشات دیتی ہوں۔
Published: undefined
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھا، ’’یوم اساتذہ کے موقع پر میں سن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن سے سال ہا سال میں نے سیکھا۔ ان میں سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والے، کچھ سیاسی ایجنڈا رکھنے والے صحافی اور میرے سیاسی حریف بھی شامل ہیں، جن کی شاطر چالوں، منفی تشہیر اور اشتعال نے مجھے بہت کچھ سکھایا اور مجھے مضبوط بنایا۔
Published: undefined
کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی یوم اساتذہ پر ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’ہر ایک یوم اساتذہ پر میں اپنی سب سے پسندیدہ ٹیچر مے لال کو یاد کرتی ہوں۔ وہ میری دوست بھی ہیں اور ہم نے ساتھ رنج و غم کے وقت کا اشتراک کیا اور خود کو سنبھالا۔ انہوں نے اپنی بیٹی کو کھو دیا لیکن رحم دلی اور انسانیت سے دستبردار نہیں ہوئیں۔
Published: undefined
وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹوئٹ کیا کہ ٹیچرس ڈے کے موقع پر قوم کو تعلیم یافتہ اور مہذب سماج کی تعمیر کرنے والوں کو ان کے مثالی کردار کے لئے تمام ساتذہ کو سلام اور سابق صدر رادھا کرشنن کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتاہوں۔
Published: undefined
مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ آج ٹیچرس ڈے ہے۔ اساتذہ ہمارے گرو ہیں اور استاد اورشاگرد کی روایت کاہندستان نے پوری دنیا کو تحفہ دیا ہے۔ ٹیچرس ڈے کے موقع پر اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی نمایاں شراکت کے لئے ’شکشا رتن سمان‘کے طورپر قدر کرتی ہوں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز